انتظار قتل کیس کا فیصلہ؛ دو اہلکاروں کو سزائے موت اور 5 کو عمر قید کا حکم

 کراچی: انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت نے ڈیفنس میں (اے سی ایل سی) اینٹی کار لفٹنگ سیل اہل کاروں کے ہاتھوں نوجوان انتظار کے قتل کیس میں ملزمان بلال رشید اور دانیال کو سزائے موت سنادی اور 5 ملزمان کو عمر قید دی جب کہ ایک ملزم کو بری کردیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے ڈیفنس میں پولیس اہل کاروں کے ہاتھوں نوجوان انتظار کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا جس میں استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔

عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مقدمے میں نامزد بلال رشید اور دانیال کو پھانسی کی سزا سنادی جب کہ تین انسپیکٹر سمیت 5 اہل کاروں کو عمر قید سنائی جن میں طارق رحیم، طارق محمود، شاہد عثمان، اظہر احسن، فواد خان شامل ہیں۔ عدالت نے ان ملزمان پر عمر قید کے ساتھ دو دو لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا اور عدم ثبوت کی بنا پر ملزم غلام حسین کو بری کردیا۔

استغاثہ کے مطابق کیس میں 8 پولیس اہل کاروں کو نامزد کیا گیا تھا۔ ملزمان دانیال اور بلال ایس ایس پی اے سی ایل سی کے محافظ بھی ہیں۔

واضح رہے انتظار احمد 13 جنوری 2018ء کو ڈیفنس میں (اے سی ایل سی) کے اہل کاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا تھا اور پولیس اہل کار نوجوان کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے تھے، ملزمان کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج ہے۔

The post انتظار قتل کیس کا فیصلہ؛ دو اہلکاروں کو سزائے موت اور 5 کو عمر قید کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3b6t97x

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...