وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

 اسلام آباد: وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا، اس حوالے سے تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو شرکت کی ہدایت کردی گئی ہے، وزیراعظم اہم سیاسی و قومی امور پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اور ارکان کے شکوے سامنے آئے ہیں، وزیراعظم آفس کی جانب سے اراکین قومی اسمبلی کو ٹیلیفون کرکے  پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فوری پہنچنے کی ہدایت کی گئی، جس پر اراکین کا کہنا تھا کہ اپنے حلقوں میں تھے اتنی جلدی کیسے پہنچیں، کوشش کر رہے ہیں کہ جلد از جلد پہنچ جائیں۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کے لیے ارکان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی کا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوگا۔

The post وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3azi9Q7

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...