اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا۔
اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا، ایک مخصوص طبقہ اس معاملے پر جو کھیل کھیلنا چاہتا تھا وہ ناکام ہو چکا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اب کہا جا رہا ہے وزیر اعظم نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے لئے انٹرویو کریں گے،ان عہدوں پر تعیناتی سے قبل ملاقات ایک عمومی روایت ہے، ایسے عمل کو بھی متنازع بنانا انتہائی نامناسب ہے۔
بعد ازاں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کے حالات الحمد للہ بالکل ٹھیک ہیں، ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے، جلد مکمل ہو جائے گا، فوج اور حکومت میں کوئی اختلاف نہیں، سب ایک پیج پر ہیں، یہاں ہر شخص ہر گھنٹے کے بعد اپنی مشہوری کے لیے بات کو گھماتا ہے۔
The post نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3FKRIVH
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box