کیا آپ وزیراعظم کے ساتھ ہیں؟ سوال پر شاہ محمود قریشی خاموش

 اسلام آباد: صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ وزیراعظم کے ساتھ ہیں؟، جس پر شاہ محمود قریشی خاموش ہوگئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر صحافی نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے سوال کیا کہ کیا آپ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں؟، جس پر شاہ محمود قریشی نے خاموشی اختیار کرلی۔

صحافی نے ایک بار پھر شاہ محمود قریشی سے سوال کیا کہ کیا اس خاموشی کو بھی ایک جواب سمجھا جائے؟، جس پر شاہ محمود قریشی نے جواب دیا کہ آپ کا کام شرارت کرنا ہے۔  شاہ محمود یہ کہتے ہوئے کمیٹی روم میں داخل ہوگئے۔

The post کیا آپ وزیراعظم کے ساتھ ہیں؟ سوال پر شاہ محمود قریشی خاموش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3iZcKGq

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...