وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ ملاقات مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ کی سائیڈ لائن پر ہوئی جس میں پاک سعودیہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات ہوئی۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کی ترقی و پیش رفت میں شاہ سلمان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور سعودی وژن 2030ء کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی بھی تعریف کی۔
وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی پر مشرق وسطیٰ کے سربراہی اجلاس کے انعقاد پر ولی عہد کو مبارک باد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اجلاس سے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے سعودی قیادت کا عزم واضح ہوگیا، سعودی گرین انیشیٹو اور مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو پاکستان کے موسمیاتی تبدیلی کے اقدامات ’’ کلین اینڈ گرین پاکستان اور ٹین بلین ٹری سونامی جیسے ہیں، پاکستان گرین انیشیٹو کی تکمیل میں مکمل تعاون اور حمایت کرے گا۔
وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے گہرے برادرانہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر بھی بات چیت کی۔ وزیراعظم نے ہر اہم موڑ پر پاکستان کی مدد پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔
اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا اور افغان عوام کی مدد کے لیے بین الاقوامی برادری کے فعال کردار کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عالمی برادری افغانستان میں انسانی بحران اور معاشی تباہی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
The post وزیراعظم سے سعودی ولی عہد کی ملاقات؛ پاک سعودی عرب تعلقات پر بات چیت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pFhFAu
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box