کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی بار اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 175 روپے سے زائد ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی بیرل برینٹ کی قیمت بڑھ کر 86 ڈالر اور امریکی تیل ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت 85 ڈالر کے ساتھ سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو ڈالر کی تیز رفتار اڑان جاری رہی۔
اس اڑان کے نتیجے میں ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار 175 روپے پر پہنچ گئے جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 174 روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 43 پیسے کے اضافے سے 174.43 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.20 روپے بڑھ کر 175.50 روپے پر بند ہوئی۔
The post ڈالر کی تاریخی اڑان، قدر 175 روپے سے بھی تجاوز کرگئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3GnAFt9
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box