راولپنڈی: جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں ججز کے جعلی دستخط ،جعلی رجسٹریوں اور جعلی اراضی کے فرد پر خطرناک ملزمان کی ضمانتیں کروا کر انہیں فرار کرانے اور بھاری رقوم کمانے کا انکشاف ہوا ہے۔
راولپنڈی کے سول جج محمد ارشد نے جعلسازی سے ضمانتیں کرانے والے ذاکر لطیف ولد محمد لطیف کو نوٹس جاری کر کے 26 اکتوبر کو عدالت طلب کر لیا ہے جبکہ عدالتی معاونت پر غلام فاروق عباسی نے عدالتوں میں پیش کی گئی تمام جعلی رجسٹریوں اور زمینوں کے جعلی فرد بھی عدالت پیش کر دیئے ہیں جن کی محکمہ مال اور اسسٹنٹ کمشنرز نے جعلی ہونے کی بھی تصدیق کر دی ہے۔ عدالت نے جعلی دستاویزات، رجسٹریوں اور جعلی زمینوں کے فرد پر ضمانتوں کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔ معاملے کی اگلی سماعت میں جعلی ضمانتوں اور مچلکوں سے متعلق مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔
پٹیشنر غلام فاروق عباسی نے درخواست میں معاونت کرتے عدالت کو بتایا کے ملزم ذاکر لطیف گروپ گزشتہ کئی سال سے جعلی فرد اور جعلی رجسٹریوں پر مچلکے تیار کرا کے بھاری معاوضے وصول کر رہا ہے۔
The post ججز کے جعلی دستخط پر ملزمان کی ضمانتیں کروا کر انہیں فرار کرانے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Eez4nS
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box