لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 29 اکتوبر کو ملک بھر کے اضلاع میں مقامی پریس کلبز کے سامنے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔
لاڑکانہ میں پارٹی عہدیداران و کارکنان کے اجلاس کی سربراہی کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان جس معاملے میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہاں تبدیلی نہیں بلکہ تباہی آتی ہے، آئین نے عوام کو جو آزادیاں دی ہیں عمران خان نے ان کو چھین لیا ہے،ووٹ کے تحفظ سے لے کر بولنے کی آزادی اور میڈیا کی آزادی کو عمران خان نے چھیننے کی کوشش کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے پاکستان کے عوام ایک سخت دور سے گزر رہے ہیں، ہم اقتدار کے لئے سیاست نہیں کرتے، عوامی مسائل کا حل ہماری سیاست کا محور ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف پہلے دن سے احتجاج کیا، پاکستان پیپلز پارٹی 29 اکتوبر بروز جمعہ ملک بھر کے اضلاع میں مقامی پریس کلبوں کے سامنے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی۔
The post بلاول بھٹو زرداری کا 29 اکتوبر کو ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3GdEeCl
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box