کراچی: سابق ایس ایچ او کی چوری منظرعام پر لانے پر ایس ایچ او زمان ٹاؤن کو معطل کر دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایچ او ہمایوں خان نے ہفتے کے روز زمان ٹاؤن کا چارج لینے کے بعد سابق ایس ایچ او ملک عامر کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائر کردی تھی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ سابق ایس ایچ او نے برآمد ہونے والی چھالیہ ایک شخص کو فروخت کردی اور چھالیہ تھانے سے رکشے میں رکھی جارہی تھی۔
ویڈیو وائر ہونے کے بعد ڈی آئی جی ایسٹ نے ایکشن لیتے ہوئے فوری طور پر سابق ایس ایچ او ہمایوں خان کو چارج لینے کے 7 گھنٹے بعد ہی معطل کردیا۔
The post سابق ایس ایچ او کی چوری منظر عام پر لانا ایس ایچ او زمان ٹاؤن کو مہنگا پڑ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TMSNt3
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box