اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں لاک ڈاؤن کرکے اپنی معیشت کو کسی صورت تباہ نہیں کرنا۔
عوام کے سوالات کے براہ راست جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر آئی ہوئی ہے، کورونا وائرس کی بھارتی قسم سب سے زیادہ خطرناک ہے، یہ بہت تیزی سے پھیلتی ہے، ماسک کے استعمال سے کورونا وائرس پھیلنے شرح کم ہوجاتی ہے، سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ ٹھیک ہےکیونکہ اس سے وائرس کے پھیلاؤ کی شرح کم ہوجاتی ہے۔ لاک ڈاوَن لگانا ہے تو ہمیں دوسری طرف بھی دیکھنا ہے، اگر لاک ڈاوَن ہو تو دیہاڑی داراور مزدور طبقہ کہاں جائے گا، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہماری معیشت اوپر جارہی ہے، ہم نے درست فیصلے کرکے اپنی معیشت اور عوام کو بچایا ہے، ہمیں کسی صورت لاک ڈاوَن کرکے اپنی معیشت کو تباہ نہیں کرنا، جب تک بچوں اور اساتذہ کی ویکسی نیشن نہ ہو اسکو ل نہ کھولے جائیں۔
’الیکٹرک ووٹنگ مشین سے دھاندلی کا مسئلہ ہوسکتا ہے‘
دھاندلی سے برسر اقتدار آنے کے سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ جب کرکٹ کھیلتا تھا تب ہارنے والی ٹیم کہتی تھی دھاندلی ہوئی ہے، بھارت پاکستان اور پاکستان بھارت میں نہیں جیتتا تھا، ہم نے نیوٹرل امپائرنگ کی بات کی، یہ پہلی حکومت ہے جو کہہ رہی ہے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم لایا جائے، الیکٹرک ووٹنگ مشین سے انتخابات میں دھاندلی کا مسئلہ ہوسکتا ہے، اس سے فوری رزلٹ سامنے آجائے گا لیکن اپوزیشن نہ خود کوئی تجویز دیتی ہے اور نہ وہ ہماری بات مانتے ہیں۔ آزاد کشمیر الیکشن میں تمام ٹیم اپوزیشن کی تھی تو دھاندلی کیسے ہوگئی، وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر وزیراعظم نے دھاندلی کا الزام لگایا۔
’نور مقدم کیس میں سزا ملے گی‘
نور مقدم قتل کیس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ نور مقدم کیس کو پہلے دن سے خود دیکھ رہا ہوں، اس واقعے سے سب کو صدمہ پہنچا ہے، میں نے تمام تفصیلات لی ہیں، اس کی تمام پہلوؤں سے تحقیق کررہے ہیں، نور مقدم کیس کا قاتل کسی طور پر نہیں بچے گا، کوئی طاقتور سے بھی طاقتور ہو تو اسے سزا ضرور ملے گی، افغان سفیر کی بیٹی کے کیس کو ایسے دیکھ رہا ہوں جیسے میری بیٹی ہو۔
’2 سال کھیلوں پر لگاؤں گا‘
کھیلوں میں زبوں حالی کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ اسپورٹس میں پی ایچ ڈی ہوں، مجھے کھیلوں کو جو وقت دینا چاہیے تھا وہ نہیں دے سکا، جب ہم اقتدار میں آئے تو معیشت سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا تھا، جس ملک میں ادارے بہتر ہوتے ہیں وہاں کھیلوں کے میدان میں بھی ترقی ہوتی ہے، نظام کو تباہ کرنے میں وقت نہیں لگتا لیکن اسے ٹھیک کرنے میں وقت لگتا ہے، آخری 2 سال میں پورا زور اسپورٹس پر لگاوَں گا۔
’آزادی رائے ملک کے لئے بہت بڑی نعمت‘
وزیر اعظم نے کہا کہ قانون کو توڑنے والے اور قانون کی بالادستی سے ڈرنے والے سربراہان آزاد میڈیا سے ڈرتے ہیں، اگر میں نے لندن میں فلیٹ بنائے ہوں تو سارا وقت آزاد میڈیا سے ڈروں گا، آزادی رائے اس ملک کے لئے بہت بڑی نعمت ہے۔ میڈیا سے تب اختلاف ہوتا ہے جب غلط خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔
’معذور افراد کو کوٹہ ملنا چاہیے‘
ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ معذور افراد کو تمام محکموں میں کوٹہ ملنا چاہیے، 18ویں ترمیم کے بعد زیادہ تر محکمے صوبوں کے پاس ہیں، صوبوں کوہدایات دوں گا کہ ہر محکمے میں معذوروں کے لئے کوٹہ مختص کریں۔
’2 خاندانوں نے ملک کے ادارے تباہ کئے‘
وزیر اعظم نے کہا کہ 2 خاندانوں نے ایک جانب پیسے لوٹے اور دوسری طرف انہوں نے ادارے تباہ کئے، انہوں نے نیب میں اپنا آدمی بٹھا کر ملک کو بے دردی سے لوٹا، پہلی دفعہ نیب نے بڑے بڑے ناموں کو پکڑا ہے، نیب پہلے چھوٹےچھوٹے لوگوں کو پکڑتاتھا، اب اسی نیب کے ہوتے ہوئے ان کی چیخیں نکل رہی ہیں۔
’تمام لوگ کم از کم ایک درخت ضرور لگائیں‘
وزیراعظم عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں تمام پاکستانیوں سےملک میں ایک ایک درخت لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو 12موسموں سےنوازا ہے، ہم نے بےدردی سے ملکی جنگلات کوتباہ کیا، پاکستان میں دس ارب درخت انے والی نسلوں کے لئے لگا رہے ہیں۔
The post ہمیں لاک ڈاؤن کرکے اپنی معیشت کو کسی صورت تباہ نہیں کرنا، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3iizdhC
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box