اسلام آباد: وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھارت کا انٹرنیشنل کرکٹر ہرشل گبز پر کشمیر لیگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے لیے دباﺅ ڈالنا افسوس ناک ہے، کرکٹ کو سیاست کے لیے استعمال کرنے کا عمل نریندر مودی پہلے بھی کرچکے ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہرشل گبز پر پابندی کے لیے دباﺅ ڈالنے سے کشمیر کی تحریک کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا بلکہ فائدہ ہی ہوگا، اپنے غیر منطقی سیاسی مقاصد کے لیے عالمی کھلاڑیوں کو روک کر یہ اپنا ہی نقصان کریں گے۔
یہ پڑھیں : ہرشل گبز کشمیر پریمیر لیگ کے خلاف بھارتی سازشوں پر پھٹ پڑے
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان میں کرکٹ کے لاکھوں شائقین ہیں، کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، کشمیر لیگ پاکستان کی کرکٹ کے لیے اہمیت کی حامل ہے اور لوگ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔
The post بھارت سیاسی مقاصد کیلیے عالمی کرکٹرز کو روک کر اپنا ہی نقصان کرے گا، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3yvGkJD
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box