لودھراں: شجاع آباد روڈ اڈا سکندری کے قریب کمرے کی چھت گرنے سے 5 بچے جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب کے ضلع لودھراں کے علاقے شجاع آباد روڈ اڈا سکندری کے قریب واقع ایک گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے آکر 5 بچے جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ملحقہ زیر تعمیر مکان کی چھت کا سامان پرانی چھت پر رکھا گیا تھا جس کے وزن سے کمرے کی چھت گر گئی، کمرے میں بچے ٹی وی دیکھ رہے تھے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر ریسکیوآپریشن شروع کردیا اور ملبے تلے سے 8 بچوں کو نکالا جن میں سے 3 بچے زخمی اور 5 دم توڑ چکے تھے۔
The post لودھراں میں مکان کی چھت گرنے سے 5 بچے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WHi8Wy
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box