لاڑکانہ پانی کی تقسیم پر دو برادریوں میں مسلح تصادم، 4 افراد جاں بحق

لاڑکانہ: قمبر کے علاقہ لالو رانک مین زرعی پانی کی تقسیم کے معاملے پر چانڈیو اور بوہڑ برادریوں کے درمیان جھگڑے  میں 4 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاڑکانہ میں قمبر کے علاقہ لالو رانک میں زرعی پانی کی تقسیم کے معاملے پر چانڈیو اور بوہڑ برادریوں کے درمیان مسلح تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں  4 افراد جاں بحق اور  8 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مسلح تصادم میں مرنے والوں کی شناخت فدا بوہڑ، ابراہیم بوہڑ، صمد بوہڑ اور حبدار چانڈیو سے ہوئی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا، اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دو روز قبل بھی قمبر کے تھانہ ڈرگھ کی حدود میں مگسی اور مہر قبیلے کے درمیان زرعی پانی پر جھگڑے میں دو افراد قتل اور  9 زخمی ہو چکے ہیں۔

The post لاڑکانہ پانی کی تقسیم پر دو برادریوں میں مسلح تصادم، 4 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zRZQzW

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...