میرا اختیار نہیں ورنہ پاکستان کی جیت پر آج چھٹی کا اعلان کر دیتا، شیخ رشید

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھارت کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتح پر کہنا ہے کہ میرا اختیار نہیں ورنہ آج ملک میں چھٹی کا اعلان کر دیتا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ کرکٹ میچ نہیں بلکہ یہ کرکٹ پلس تھا، میرا ورلڈ کپ کل ہی ہو گیا ہے اور پاکستان نے ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔ مجھے عام تعطیل کے اعلان کا اختیار نہپیں ورنہ آج کا دن ملک بھر میں عام چھٹی کا اعلان کردیتا۔

شیخ رشید پاک بھارت میچ براہ راست اسٹیڈیم میں دیکھنے کے لیے دبئی گئے تھے تاہم لاہور میں کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث انہیں میچ دیکھے بغیر ہی واپس آنا پڑا۔

اس حوالے سے گزشتہ روز شیخ رشید نے کہا تھا کہ میں اپنی جیب سے ٹکٹ لے کر گیا تھا ، شیخ کا ٹکٹ ضائع ہوگیا، یہ معمولی بات نہیں ہے۔

The post میرا اختیار نہیں ورنہ پاکستان کی جیت پر آج چھٹی کا اعلان کر دیتا، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3CbUPUD

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...