مہنگائی اللہ کی طرف سے ہے اور قیمتیں فرشتے طے کرتے ہیں، پی ٹی آئی رہنما کی نرالی منطق

مردان: پی ٹی آئی کے ایم پی اے طفیل انجم کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی اللہ کی طرف سے ہے اور نرخ کا تعین فرشتے کرتے ہیں۔ 

خیبرپختون خوا کے ضلع مردان پی کے 49 سے تحریک انصاف کے کے رکن صوبائی اسمبلی طفیل انجم کا کہنا تھا کہ ملک میں  ’مہنگائی اللہ کی جانب سے ہے، اللہ تعالیٰ ہی ہر روز ایک فرشتہ مقرر کرتا ہے، جو ہر چیز کے نرخ کا تعین کرتا ہے۔

اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے ایک بحران آیا اور معیشتیں تباہ ہوگئیں اور کورونا نے پوری دنیا کو متاثر کیا، پاکستان پہلے سے ہی ایک غریب ملک تھا تو اس نے تو لازماً متاثر ہونا تھا۔

سوشل میڈیا پر رکن صوبائی اسمبلی طفیل انجم کے اس بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ تاہم طفیل انجم اپنے اس بیان پر نادم ہونے کے بجائے ڈٹ کر کھڑے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں۔

The post مہنگائی اللہ کی طرف سے ہے اور قیمتیں فرشتے طے کرتے ہیں، پی ٹی آئی رہنما کی نرالی منطق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZvezUW

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...