پنجاب میں زائد قیمت پر چینی کی فروخت میں ملوث شوگر ملز کیخلاف کارروائی

 لاہور: پنجاب حکومت نے زائد قیمت پر چینی کی فروخت میں ملوث شوگر ملز کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

پنجاب حکومت نے قانون کی خلاف ورزی میں ملوث شوگر ملوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے چنار شوگر ملز فیصل آباد، شکر گنج شوگر ملز جھنگ اور پسرور شوگر ملز گوجرانوالہ کے مالکان اور انتظامیہ کیخلاف مقدمات درج کرلیے اور مالک چنار شوگر ملز جاوید کیانی سمیت شکر گنج شوگر ملز کے مالک پرویز احمد کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق قانون شکنی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، چینی کی مقررہ سے زائد قیمت پر فروخت کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی جب کہ چینی کی ایکس مل قیمت 84.75، ریٹیل 89.75 روپے فی کلو گرام سے زائد پر فروخت کی کسی صورت اجازت نہیں۔

The post پنجاب میں زائد قیمت پر چینی کی فروخت میں ملوث شوگر ملز کیخلاف کارروائی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3p5hKgt

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...