کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنا ثابت کرتا ہے کہ عمران خان عوام دشمن وزیراعظم ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے اگلے روز پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنا ثابت کرتا ہے کہ عمران خان ایک عوام دشمن وزیراعظم ہے، پیٹرولیم مصنوعات کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا کر پی ٹی آئی ملک میں مہنگائی کا سونامی لے آئی، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ کرکے حکومت دراصل عوام سے اپنی نااہلی کی قیمت وصول کررہی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی عوام دوست حکومت ہی ملک کو مہنگائی کے سونامی سے بچاسکتی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا تھا تو ہم نے اس کا بقدر بوجھ عوام پر نہیں ڈالا تھا، پاکستان کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والی ظالم حکومت سے نجات کے لئے عوام میرا ساتھ دیں۔
The post پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنا ثابت کرتا ہے عمران خان عوام دشمن وزیراعظم ہیں، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aIrGnT
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box