پاکستان میں عالمی منڈی کےمقابلےمیں پٹرول کی قیمتوں میں کم اضافہ ہوا، ترجمان وزیر خزانہ

 اسلام آباد: ترجمان وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں کم اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیرخزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ عالمی منڈی کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم اضافہ کیا گیا ہے، عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے تیرہ فیصد اضافہ ہوا جب کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8.24 فیصد اضافہ کیا گیا۔

ترجمان وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ابھی بھی پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں اور لیوی پر سمجھوتہ کررہی ہے، پٹرول پر پٹرولیم لیوی 5.62 فیصد جب کہ سیلز ٹیکس 6.8 فیصد ہے۔

The post پاکستان میں عالمی منڈی کےمقابلےمیں پٹرول کی قیمتوں میں کم اضافہ ہوا، ترجمان وزیر خزانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3APi05D

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...