حب: بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں متوقع سمندری طوفان کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، گوادر،اورماڑہ، کنڈ ملیر، ڈام اور گڈانی میں ایمرجنسی سیل قائم کیے گئے ہیں جب کہ چیئرمین بلوچستان فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔
ادھر گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر بھی کام بند کردیا گیا ہے، ماہی گیروں پر سمندر میں جانے کی 3اکتوبر تک پابندی عائد ہے، گوادر جیٹی سے ماہی گیروں کی کشتیاں محفوظ مقام پر منتقل کردی گئیں۔
دوسرسی جانب سمندری كٹاؤ علاقے كے رہائشی اور وارڈ نمبر 6 كی نئی آبادی جو بالكل سمندر كے كنارے رہائش پذير ہیں انہيں ضلعی انتظاميہ كی جانب سے الرٹ جاری كرديا گيا ہے۔
The post بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kXQI8j
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box