لاہور میں وکیل کی اسٹنٹ کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار

لاہور: جوہرٹاؤن میں وکیل کی اسٹنٹ کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن  میں وکیل کی اسسٹنٹ کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان کو سی آئی اے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کو کوٹ لکھپت سے گرفتار کیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: لاہور میں گاڑی پر فائرنگ سے وکیل کی خاتون اسسٹنٹ جاں بحق

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی آئی اے صدر نے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا، دونوں ملزمان کی کار پر فائرنگ سے ہی مقتولہ عقیلہ سبحانی جاں بحق ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ دو روز قتل 12 اکتوبر کو لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن  میں الرحیم ہومز کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کی، جس میں خاتون زخمی ہوگئی، جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت عقیلہ سبحانی کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے عقیلہ سبحانی کو زخمی کردیا، عقیلہ سبحانی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔ حملے کے وقت ایڈووکیٹ سجاد قریشی گاڑی چلا رہے تھے۔ جاں بحق خاتون عقیلہ سبحانی وکیل سجاد قریشی کی اسسٹنٹ تھیں۔

 

The post لاہور میں وکیل کی اسٹنٹ کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3p2qhRA

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...