لاہور کا طالب علم امریکا اور انٹرپول کی اطلاع پر گرفتار

 لاہور: کینال ہاؤسنگ سوسائٹی میں طالب علم کو سوشل میڈیا پر اسلحے کی ویڈیو اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑگیا۔

حسین آصف نے کالج کے کلاس روم میں بیگ سے پستول نکل کر ویڈیوز اسنیپ چیٹ پر اپ لوڈ کر دی تھی۔

ویڈیو اپ لوڈ ہوتے ہی امریکن انتظامیہ نے انٹرپول کے ذریعے رابطہ کیا کہ یہ لڑکا کالج میں فائرنگ اور طالب علموں کو قتل کرسکتا ہے اور جانی نقصان کا خطرہ ہے۔ انٹرپول سے پاکستان ایمرجنسی کال آئی کہ معاملے پر فوری کارروائی کی جائے۔

ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر سائبر ونگ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کینال ہاؤسنگ سوسائٹی سے حسین آصف کو گرفتار کر لیا جو ایک نجی کالج کا اسٹوڈنٹ ہے۔ ایف آئی اے سائبر ونگ کے مطابق ملزم سے برآمد پستول نقلی نکلا۔

ایف آئی اے سائبر ونگ کے ڈائریکٹر بابر بخت قریشی نے رپورٹ ڈی جی کو بھجوا دی کہ پستول اصلی نہیں بلکہ کھلونا تھا۔ ڈی جی ایف آئی اے نے رپورٹ انٹر پول کے ذریعے امریکن انتظامیہ کو بھجوا دی۔

 

 

The post لاہور کا طالب علم امریکا اور انٹرپول کی اطلاع پر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3j0YsFm

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...