کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں سے اربوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

کراچی:  

اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار قبضے میں لے لی۔

ترجمان اے این ایف سندھ کے مطابق کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کے دوران بیرون ملک روانہ ہونے والے مسافروں سے 2 کلو 460 گرام ہیروئن برآمد کی گئی، ملزمان نے منشیات جوتوں میں چھپا رکھی تھی، ایک گرفتار ملزم سیالکوٹ میں بھی مقدمے میں نامزد ہے۔

کراچی ائرپورٹ پر دوسری کارروائی کے دوران ایک کلو 400 گرام ہیروئن قبضے میں لی گئی، گرفتار مسافر بلال خان نے منشیات ٹرالی بیگ میں چھپا کر مسقط اسمگل کرنے کی کوشش کی، ترجمان کے مطابق نجی کورئیر کمپنی کے دفتر پر کارروائی کے دوران امریکا کے لیے بک کروائے گئے پارسل سے 20 کلوگرام آئس تحویل میں لی گئی، منشیات پارسل میں موجود لیڈیز کپڑوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش کی جارہی ہے۔

The post کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں سے اربوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vioMQ7

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...