حکومت نے بجلی مزید 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں مزید 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا، اور بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔  بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے، نیپرا نے سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، نیا سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ یکم اکتوبر سے لاگو ہوگا۔

The post حکومت نے بجلی مزید 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aGzbMc

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...