راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں افغانستان کے امور، باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور ہیومنٹیرین اقدامات میں شراکت داری پر بات کی گئی۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ڈنمارک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ کےخواہاں ہیں۔
ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے، افغان انخلا اور خطے کے امن و استحکام میں پاکستان نے بھرپور حصہ لیا۔
The post آرمی چیف سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر گفتگو appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3F9KHxG
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box