کورونا میں مبتلا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طبیعت بگڑ گئی

کورونا میں مبتلا قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طبیعت بگڑ گئی جس پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 26 اگست کو کے آر ایل اسپتال میں داخل کیا گیا جب کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کو 28 اگست کو ملٹری اسپتال کے کووڈ وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔

The post کورونا میں مبتلا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طبیعت بگڑ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mJbfiq

لڑکے سے بدفعلی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

 کراچی: سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے خاتون کی مدعیت میں جوان بیٹے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس نےجوان لڑکے سے بدفعلی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس حوالے سے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایم کی رہائشی خاتون نے سائٹ سپرہائی وے تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

مذکورہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ 28 اگست کی دوپہر میرا 18 سالہ بیٹا اپنی موٹر سائیکل ٹھیک کرانے خیام اسٹاپ سکیٹر فائیو ای نارتھ کراچی گیا، وہاں موجود مکینک آصف عرف بلی نے میرے بیٹے سے کہا کہ آؤ میرے ساتھ چلو اللہ والی سے موٹر سائیکل کا سامان لےکر آتے ہیں۔

مدعیہ کے مطابق آصف بلی میرے بیٹے کو ساتھ بٹھا کر سائٹ ایریا اسکیم 33 لے گیا اور وہاں موجود ایک اسٹیٹ ایجنسی کے قریب اتار کر ہوٹل کا بول کے چلا گیا، اسی دوران اسٹیٹ ایجنسی سے 2 لڑکے جن کے نام نور محمد اور عامر پتا چلے ہیں میرے بیٹے کو اسلحے کے زور پر اندر لے گئے اور اس کے ساتھ زبردستی بدفعلی کی۔

مدعیہ کا کہنا ہے کہ تھوڑی دیربعد آصف بلی آگیا اوراس نے میرے بیٹے کو واپس دکان پر چھوڑ دیا اور اسے کہا کہ یہ سارا کام آپ کے دوست مبشر نے کرایا ہے، اب اس بات کا ذکر کسی سے نہیں کرنا ورنہ تمھاری ویڈیو سوشل میڈیا پر نشر کر دیں گے۔

مدعیہ کے مطابق مذکورہ واقعے سے متعلق میرے بیٹے نے مجھے اگلے دن بتایا جس کے بعد وہ بیٹے کے ہمراہ قانونی کارروائی کے لیے رات کو ہی تھانے گئیں اور میڈیکل لیٹر لے کرعباسی شہید اسپتال سے اپنے بیٹے کا طبی معائنہ کرایا۔ میڈیکل رپورٹ میں بھی ڈاکٹر نے میرے بیٹے کے ساتھ بد فعلی کی تصدیق کی ہے۔

مذکورہ خاتون کی درخواست اور شواہد کی بنیاد پر سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے مقدمہ نمبر 1246  بہ جرم دفعات 377 اور 109/34 کے تحت درج کر کے موٹر سائیکل مکینک آصف بلی اور نور محمد کو گرفتار کرلیا جب کہ مقدمے میں نام زد ملزمان مبشر اور عامر کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

The post لڑکے سے بدفعلی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DAvSU3

سی پیک کے خلاف مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، آرمی چیف

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا ہے کہ سی پیک کے خلاف مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے میں ترقی افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے خلاف مذموم مقاصد کو ناکام بنایا جائے گا۔ مہمان نے خطے میں امن اور استحکام لانے کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

خاص طور پر افغانستان میں حالیہ پیش رفت اور تازہ ترین پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ چین پاکستان کو اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر سپورٹ کرتا رہے گا۔

The post سی پیک کے خلاف مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WxFrSx

اخوت فاؤنڈیشن کو سماجی خدمات پر ایشیاء کا سب سے بڑا اعزاز مل گیا

 لاہور: اخوت فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹرامجد ثاقب کو سماجی خدمات پر ایشیاء کا سب سے بڑا ایوارڈ ریمون میگ سائےسائے سے نوازا گیا ہے۔

اخوت فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب نےایوارڈ پاکستانی قوم کےنام منسوب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزازعظیم قوم کےجذبہ ایثار،عظمت کردار کی دلیل ہے۔

میگ سائےسائے فاؤنڈیشن فلپائن کی طرف سے ڈاکٹر امجد ثاقب کو غربت کےخاتمے اور انسانی وقار کی بحالی کی خدمات پراس اعزازسے نوازاگیاہے، یہ ایوارڈ معاشرے کی ترقی کیلئےکردار ادا کرنے والی شخصیات کوپیش کیاجاتاہے۔

ریمون میگ سائےسائےایوارڈکو ایشیاکانوبل پرائزبھی کہاجاتاہے، ہرسال ایشیاکے 40ممالک سے 4عظیم شخصیات کو ایوارڈ سےنوازا جاتاہے، ماضی میں یہ ایوارڈ مدر ٹریسا، دلائی لامہ، ڈاکٹرمحمدیونس حاصل کرچکےہیں۔

ڈاکٹر امجد ثاقب نےجی سی یو لاہور،کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سےتعلیم حاصل کی، بانی اخوت فاؤنڈیشن نےامریکا کےاعلیٰ تعلیمی اداروں سےبھی تعلیم حاصل کی۔

ملکہ برطانیہ بھی امجد ثاقب کو ’’پوائنٹ آف لائٹ ایوارڈ‘‘سےنواز چکی ہیں، ڈاکٹر امجد ثاقب کو 2014 میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سےنوازا جاچکاہے جب کہ صدرِپاکستان بھی ڈاکٹر امجد ثاقب کو ستارہ امتیاز سےنوازچکے ہیں۔

The post اخوت فاؤنڈیشن کو سماجی خدمات پر ایشیاء کا سب سے بڑا اعزاز مل گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DAxkFK

کابل سے مسافروں کو بحفاظت لانے پر پی آئی اے کے پائلٹ کو اعزاز سے نوازا گیا

 کراچی: کابل ائرپورٹ سے غیر یقینی صورت حال میں مسافروں کے ساتھ پی آئی اے طیارہ پاکستان لانے والے کیپٹن مقصود بجارانی کو سونے کے تمغے سے نوازا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے پی آئی اے کے کیپٹن مقصود بجارانی کو ان کی بہادری، پیشہ وارانہ مہارت اور مسافروں کو سلامتی کے ساتھ وطن لانے پر صدارتی گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ کیپٹن بجارانی نے کابل کے حامد کرزئی ہوائی اڈے سے مسافروں کے انخلا پر مامور ایئر بس 320 طیارے کے ساتھ ایئر ٹریفک کنٹرول کی رہنمائی کے بغیر ٹیک آف کیا تھا۔

اس پرواز میں مسافروں کے ساتھ ساتھ فضائی عملےکے ارکان بھی موجود تھے، ٹیک آف کے لیے تیار کیپٹن بجارانی کو ایئرپورٹ کی غیریقینی صورت حال کے باعث ایئر ٹریفک کنٹرول نے اپنی ذمے داری پر فیصلہ کرنے کا کہا تھا، جس پر کیپٹن مقصود نے اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگی جہازوں کے پیچھے پیچھے کامیاب ٹیک آف کیا تھا۔
کیپٹن بجارانی کے اس جرات مندانہ اقدام کو پی آئی اے کے سی ای او سمیت پائلٹس کی بین الاقوامی تنظیم ایفالپا نے بھی سراہا تھا اور انہیں تعریفی خطوط جاری کیے تھے۔

The post کابل سے مسافروں کو بحفاظت لانے پر پی آئی اے کے پائلٹ کو اعزاز سے نوازا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DsfVPH

کیمبرج کے طلبہ کو ایکویلنس کے وقت 12 اضافی مارکس دینے کا فیصلہ

 کراچی: وفاقی وزارت تعلیم نے پاکستان میں اس سال 2021 کے امتحانات میں شریک کیمبرج کے طلبہ کو مقامی بورڈز کی طرز پر اضافی مارکس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اضافی مارکس “ایکویلنس ” کے موقع پر آئی بی سی سی(انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز) کی جانب سے دیے جائیں گے تاہم اضافی مارکس کی سہولت صرف اے اور او لیول میں “اے اسٹار” گریڈ حاصل کرنے والے طالب علم تک محدود ہوگی باقی گریڈ کے کیمبرج کے طلبہ پر یہ فیصلہ لاگو نہیں ہوگا طلبہ کو 12 اضافی مارکس دیے جائیں گے۔

اس بات کا فیصلہ کراچی میں انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئر مین کی ایکولینس کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین آئی بی سی سی ڈاکٹر شوکت حیات نے کی اجلاس کے بعد ایک رکن نے “ایکسپریس” کو بتایا کہ اے اور او لیول کے اختیاری مضامین میں جو طلبہ اے اسٹار گریڈ حاصل کریں گے انھیں اضافی 12 مارکس دیے جائیں گے جس سے متعلقہ بال علم کا گریڈ اے اسٹار ہوگا تاہم اس کے مارکس کے تناسب میں 3 سے ر فیصد تک اضافہ ہوجائے گا اور اے اسٹار کے مارکس 93 سے 94 فیصد تک چلیں جائیں گے۔

ادھر سیکریٹری آئی بی سی سی ڈاکٹر غلام علی ملاح نے بتایا کہ” مذکورہ فیصلہ پر صرف اس سال عملدرآمد ہوگا اسے mean value کا نام دیا گیا ہے اس فیصلے کی مدد سے کیمبرج کے پاکستانی طالب علم مقامی بورڈ کے طالب علم کی طرز پر اضافی مارکس لے کر میڈیکل اور انجینیئرنگ جامعات میں داخلوں کے لیے بہتر رسائی حاصل کرسکیں گے” یاد رہے کہ اس سال پاکستان بھر میں مقامی بورڈ کے طلبہ کے صرف اختیاری مضامین کے پرچے لیے جارہے ہیں اور ان مضامین کے حاصل کردہ مارکس لازمی مضامین میں reflect ہونگے جس کے بعد لازمی مضامین میں مقامی بورڈ کے طلبہ کو 5 فیصد اضافہ مارکس دیے جائیں گے۔

ادھرآئی بی سی سی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں عالمی وبا کے پیشِ نظر ایکولینس کے حصول میں درپیش مسائل اور ان کے مستقل اور پائیدار حل پر تجاویز پیش کی گئیں اور کمیٹی ممبران کی باہمی مشاورت سے فیصلے کیے گے ہیں۔

کورونا وبا کی وجہ سے جہاں پاکستانی تعلیمی بورڈز نے صرف اختیاری مضامین کا امتحان لیا اسی طرز پر انٹرنیشنل بورڈز جو پاکستان میں کام کرر رہے ہیں ان کے طالب علموں کے لیے بھی صرف اختیاری مضامین پاس کرنے کی منظوری دی گئی۔

The post کیمبرج کے طلبہ کو ایکویلنس کے وقت 12 اضافی مارکس دینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zzhHvR

کلفٹن کی نہر خیام کو خوب صورت بنایا جائے، ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت

ایڈمنسٹریٹر کراچی اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ نہر خیام کی بہتری پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی اور حکومت سندھ کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کلفٹن میں واقع نہر خیام کی بہتری پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں، اور نہر خیام کے اطراف کے پورے علاقے کو خوبصورت بنایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نہر خیام کے دورے پر کیا، اس موقع پر واٹر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسد اللہ خان، سول سوسائٹی کے نمائندے یاورعباس اور دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھئیے: کراچی کی نہر خیام میں کشتیاں چلانے کا منصوبہ

بیرسٹر مرتضی وہاب نے نہر خیام کا تفصیلی جائزہ لیا اور یہاں کے سیوریج کے مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس کے اطراف میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نہر خیام کو شہریوں کے لیے بہتر اور خوبصورت بنایا جائے اوراس سلسلے میں دی گئیں ہدایات پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے تمام کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔

واضح رہے کہ نہر خیام کلفٹن سے سمندر تک نکاسی آب کے لیے استعمال ہو رہی ہے، اس کے ذریعے سیوریج کا پانی سمندر میں جاتا ہے لیکن اونچی لہروں  کے وقت سمندر سے واپس پانی نہر میں آجاتا ہے۔

The post کلفٹن کی نہر خیام کو خوب صورت بنایا جائے، ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jxnRai

پنجشیرمیں طالبان اور مزاحمتی فورس میں گھمسان کی لڑائی، متعدد جنگجو ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبے پنجشیر میں طالبان اور احمد مسعود کی زیر قیادت مزاحمتی فورس کے درمیان جھڑپ میں 8 طالبان ہلاک اور اتنے ہی زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پنجشیر میں طالبان نے مزاحمت کاروں پر حملہ کردیا اور دو طرفہ فائرنگ کے دوران 8 طالبان ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے جب کہ قومی مزاحمتی فورس کے دو جنگجو بھی مارے گئے۔

پنجشیر میں احمد مسعود کے ساتھ نائب صدر امر اللہ صالح سمیت اشرف غنی کی کابینہ کے سابق وزرا بھی موجود ہیں اور طالبان کے خلاف مزاحمت دکھا رہے ہیں۔ اشرف غنی کے وزیر دفاع جنرل بسم اللہ محمودی نے ٹویٹ میں طالبان جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

طالبان کی جانب سے پنجشیر میں جھڑپ اور جانی نقصان کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

پنجشیر واحد صوبہ ہے جہاں طالبان تاحال اپنی عمل داری قائم نہیں کرسکے۔ سابق شمالی اتحاد کے گڑھ پنجشیر میں سوویت یونین کے خلاف جنگ کے کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے طالبان کی حکومت تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

یہ خبر پڑھیں : طالبان کے آگے جھکنے سے بہتر مرنا پسند کروں گا، احمد مسعود 

احمد مسعود کے انکار پر طالبان جنگجو پنجشیر کی سرحدوں پر کھڑے ہوگئے اور ایسی اطلاعات بھی آئیں کہ طالبان نے خوراک اور اسلحے کی سپلائی لائن کاٹ دی تھی جب کہ طالبان رہنما مذاکرات کے لیے بھی پہنچے تھے جو بے نتیجہ ثابت ہوئے۔

یہ پڑھیں : بیس سال بعد افغانستان سے انخلا مکمل، امریکا نے کابل ایئرپورٹ خالی کردیا 

مذاکرات کے بے نتیجہ ثابت ہونے پر طالبان نے پنجشیر پر حملہ کردیا تاہم احمد مسعود کی قیادت میں قومی مزاحمتی فورس نے بھرپور مقابلہ کیا۔ پنجشیر افغانستان کے 39 صوبوں میں سے واحد صوبہ بن گیا ہے جہاں طالبان کو مزاحمت کا سامنا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : طالبان کا پنجشیر کا محاصرہ؛ امراللہ صالح کا خوراک روکنے کا الزام 

پنجشیر میں پہلی جھڑپ 23 اگست کو ہوئی تھی جس میں دونوں جانب سے بھاری جانی و مالی نقصان کے متضاد دعوے کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ جنگ میں طالبان کی قیادت سب سے زیرک کمانڈر قاری فصیح الدین کر رہے ہیں جب کہ قومی مزاحمتی فورس کی سربراہی سابق شمالی اتحاد کے مقتول امیر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کر رہے ہیں۔

 

 

The post پنجشیرمیں طالبان اور مزاحمتی فورس میں گھمسان کی لڑائی، متعدد جنگجو ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zCuNsk

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر کمی کردی

 اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر کمی کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ڈیڑھ ڈیڑھ روپے فی لیٹر کے حساب سے کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 119.80 روپے سے کم کر کے 118.30 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116.53 روپے سے کم کر کے 115.03 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 88.30 روپے سے کم کر کے 86.80 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 85.77 روپے سے کم کرکے 84.77 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، نئی قیمتیں 15 ستمبر تک لاگو رہیں گی۔

The post حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر کمی کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3n2g32H

بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

 کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے لانگ مارچ کااعلان کیا ہے تو امید ہے پہلے استعفے دیں گے۔

کندھ کوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ تحریک انصاف کی پہلی اور آخری حکومت ہے، عوام نے (ن) لیگ کے بعد عمران خان کی کارکردگی بھی دیکھ لی، پاکستان کےعوام تبدیلی کااصل چہرہ دیکھ چکے ہیں، دھاندلی زدہ نظام کا بوجھ عوام مہنگائی کی صورت میں برداشت کررہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ شفاف انتخابات جلد کرائے جائیں۔

پی ڈی ایم کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کو سیاسی سرگرمیوں سے نقصان پہنچنا چاہیے، اپوزیشن پہلے عثمان بزدار اور پھر وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لائے تو کامیاب ہوسکتے ہیں، ہمارے پی ڈی ایم کے دوست ضمنی اور سینیٹ الیکشن میں حصہ نہ لینے پر بضد تھے، اپوزیشن نے ضمنی اورسینیٹ الیکشن میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی، دوستوں نے کہا تھا کہ لانگ مارچ استعفوں کے بغیر نہیں ہونا چاہیے،اب انہوں نے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے تو امید ہے پہلے استعفے دیں گے، ہم پی ڈی ایم کے لئے دعاگو ہیں۔

The post بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کو آڑے ہاتھوں لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BjlYUO

پی ٹی آئی کی کراچی میں غیر سیاسی ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کیلیے عدالت میں درخواست

 کراچی: تحریک انصاف نے سندھ ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات اور غیر سیاسی ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے سے متعلق درخواست دائر کردی۔

بلدیاتی انتخابات اور غیر سیاسی ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان سمیت دیگر 6 پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے فوری سماعت کی درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سندھ میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، سندھ میں بلدیاتی سیٹ اپ اگست 2020 میں ختم ہوا، قانون کے مطابق 120 روز میں بلدیاتی انتخابات کرانا ہوتے ہیں تاہم سال گزر جانے کے باوجود بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے جا رہے۔ عدالت سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے اور انتخابات ہونے تک غیر جانبدار ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جائے جب کہ حکومت کو سیاسی وابستگی کے حامل افراد کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے سے روکا جائے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ مرتضی وہاب کے نیچے بلدیاتی انتخابات قبول نہیں اور نہ ہی سیاسی ایڈمنسٹریٹر قبول ہے، مرتضی وہاب کو لگانے کا مقصد مال بنانا ہے، سندھ میں کتوں کا راج ہے، ہر طرف کتے ہی کتے نظر آرہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ سندھ میں کتوں کی حکومت ہے اور کتے ہر جگہ شہریوں کو کاٹتے پھر رہے ہیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کراچی کے معاملات کو دیکھنے کے لیے فوری سماعت کی درخواست دائر کی ہے، ہمیں خدشہ ہے کہ وفاق کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے لیے ملنے والے پیسے ہڑپ نہ ہوجائیں، یہاں پر معاملہ اربوں نہیں کھربوں روپے کا معاملہ ہے، 13 سالوں سے ان کی حکومت ہے تاہم پی ٹی آئی کراچی کا مینڈیٹ لے کر آئی ہے اور شہر میں ترقی چاہتی ہے، عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کررہا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم ہمارے راستے میں رکاوٹ ہے، کوئی ترقیاتی کام کروانا چاہیں تو اٹھارویں ترمیم آڑے آجاتی ہے، ایسی اٹھارہویں ترمیم کو اٹھا کر پھینکنا چاہیے جو عوام کی خدمت میں رکاوٹ ہے۔ انہوں نے صدر (ن) لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شوباز شریف کراچی میں امن کا کریڈٹ لے رہے تھے، آپ جنرل جیلانی کے جوتے پالش کرکے وزیر خزانہ اور وزیر اعلیٰ بنے۔

The post پی ٹی آئی کی کراچی میں غیر سیاسی ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کیلیے عدالت میں درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gNOjup

چینی، آٹا اور منی لانڈرنگ کے ملزمان کو انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب

 اسلام آباد: چئئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ چینی، آٹا، منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس، اختیارات کا ناجائز استعمال، آمدن سے زائد اثاثے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزاور مضاربہ اسکینڈل کے ملزمان کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔

قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت اسلام آباد میں ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ جس میں 17 انکوائریز کی منظوری دی گئی۔ جن میں جعلی بینک اکاؤنٹ اسکینڈل میں پبلک آفس ہولڈرز، لیگل پرسنز اور دیگرکے خلاف 10 انکوائریز، پبلک آفس ہولڈرز، جعلی بینک اسکینڈل میں اومنی گروپ کی متعلقہ شوگر ملز کے مالکان و ڈائریکٹرز، سمٹ بینک لمیٹڈ کا متعلقہ عملہ اور دیگر، او جی ڈی سی ایل کے افسران و اہلکار، عمران سلیم انسپکٹر پنجاب پولیس، محمد نعیم اکبر، عامر اسحاق ملک سٹی ہاؤسنگ اسکیم پرائیویٹ لمیٹڈ، کیپٹن محمد اعجاز ہارون سابق منیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے،علی طاہر قاسم چیف کمرشل آفیسر پی آئی اے، طارق محمود شیخ چیف ایگزیکٹیو آفیسر میسرز ائیر انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر، اکبر ناصر خان سابق چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹی اتھارٹیرز افسران و اہلکار اور دیگر کے خلاف انکوئریز کی منظوری شامل ہے۔ اس کے علاوہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ اتھارٹی کمپنی لمیٹڈ کی انتظامیہ کے خلاف انوسٹی گیشنز کی بھی منظوری دی گئی۔

قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جار ہے ہیں۔ چینی، آٹا، منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس، اختیارات کا ناجائز استعمال، آمدن سے زائد اثاثے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزاور مضاربہ اسکینڈل کے ملزمان کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔

جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے گزشتہ تین سال سے زائد عرصہ میں ان افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جن سے احتساب کے بارے میں پہلے سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا۔ نیب نے گزشتہ 3 سال سے زائد عرصہ میں 535 ارب روپے بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر بدعنوان عناصر سے برآمد کئے جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔ نیب نے بزنس کمیونٹی کے کے مسائل حل کرنے کیلئے انکم ٹیکس،سیلز ٹیکس اور انڈر انوائسنگ کے مقدمات ایف بی آر کو بھجوادئیے۔ بیوروکریسی کسی بھی ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ نیب بیوروکریسی کا نہ صرف احترام کرتا ہے بلکہ ان کی خدمات کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتا ہے۔

چئیرمین نیب نے کہا کہ پلی بارگین کی منظوری معزز احتساب عدالت دیتی ہے۔ پلی بارگین میں ملزم نہ صرف اپنے جرم کا اعتراف کرتا ہے بلکہ ملک و قوم کی لوٹی گئی رقوم کی واپس کرتا ہے۔ نیب نے اپنے قیام سے اب تک 822 ارب روپے بدعنوان عناصر سے بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر برآمد کئے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔ نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کنونشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے۔ نیب دنیا کا واحد ادارہ ہے جس کے ساتھ چین نے انسداد بدعنوانی کے لیے ایم او یو پر دستخط کئے جو کہ نیب کے لئے اعزاز کی بات ہے۔

The post چینی، آٹا اور منی لانڈرنگ کے ملزمان کو انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3t1J3rZ

گورنر سندھ کا زیادتی کا شکار بچے کے باپ سے پولیس کی بدسلوکی کا نوٹس

 کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نارتھ ناظم آباد میں 4 سالہ بچے سے زیادتی اور بعد ازاں متاثرہ بچے کے والد کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی کا سخت نوٹس لیا ہے۔

گورنر سندھ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی کے علا قے نارتھ ناظم آباد میں 4 سالہ بچے سے زیادتی اور بعد ازاں متاثرہ بچے کے والد کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سندھ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پولیس کا فرض ہے کہ پریشان شہریوں کی مدد کریں، شہریوں کے ساتھ پولیس کی بد سلوکی اور خراب رویہ نا قابل برداشت ہے۔

گورنر سندھ نے آئی جی سندھ پولیس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ بچے کے والد کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی بد سلوکی کی انکوائری کرا کر ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کو یقینی بنائیں۔ 4 سالہ بچے سے زیادتی کے ملزمان کے ساتھ کوئی رعایت نہ کی جائے۔

The post گورنر سندھ کا زیادتی کا شکار بچے کے باپ سے پولیس کی بدسلوکی کا نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zw8btq

ای سی سی کی الیکشن کمیشن کیلئے 21 کروڑ50 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری

 اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کیلئے 21 کروڑ50 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے.

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روزوفاقی وزیرخزانہ شوکت کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پرغورکیا گیا۔ ای سی سی نے ایجنڈے میں شامل الیکشن کمیشن کیلئے گرانٹ کی سمری پرغورکے بعد 12 ستمبرکوہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے ساڈھے 21 کروڑکی منظوری دے دی ہے۔

ایجنڈے میں شامل روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی مالی مشکلات کے تدارک کیلئے حکومت پاکستان کے تعاون کی سمری بھی منظورکرلی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق حکومت پاکستان روزویلٹ ہوٹل کی مالی مشکلات کے حل کیلئے ایک کروڑ ڈالرفراہم کریگی، ای سی سی نے وزارت صحت کیلئے ویکسین اوردیگر طبی آلات کی خریداری کیلئے 30 کروڑ ڈالرکی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دے دی ہے۔ وزارت صحت رقم کوکورونا ویکسین کی خریداری اور طبی آلات کیلئے استعمال میں لائے گی۔

The post ای سی سی کی الیکشن کمیشن کیلئے 21 کروڑ50 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WA8hBK

کراچی میں ڈاکو راج؛ مزاحمت پر 4 شہری زخمی، پولیس ایک بھی ملزم گرفتار نہ کرسکی

 کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 4 شہری مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے جب کہ پولیس ایک بھی ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن معمار کے علاقے دی اسکوائر کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ عدیل ولد سلیم کے نام سے کی گئی ہے۔

تھانہ سکھن کے علاقے لانڈھی بھینس کالونی شیل پیٹرول پمپ کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 36 سالہ محمد حسین ولد غلام حسین کے نام سے کی گئی ہے۔

کورنگی سنگر چورنگی کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 27 سالہ شہریار خان ولد عبد الحمید کے نام سے کی گئی، اسی طرح نیو کراچی عبدالرحیم گوٹھ کالج کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے ، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت55 سالہ عاشق علی ولد گل محمد کے نام سے کی گئی۔

The post کراچی میں ڈاکو راج؛ مزاحمت پر 4 شہری زخمی، پولیس ایک بھی ملزم گرفتار نہ کرسکی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BsH7vW

راولپنڈی میں ٹرانس جینڈر کو دھمکیاں اور ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

 راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے کارروائی کے دوران ٹرانس جینڈر کو ہراساں اور دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق کھلی کچہری کے دوران پولیس نے ٹرانس جینڈر کی درخواست پر دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے والے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او ائیر پورٹ نے مقدمہ درج کر کے ملزم عبد الوقاص کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عبدالوقاص ٹرانسجینڈر سے دوستی کرنا چاہتا تھا تاہم انکار پر دھمکیاں دیتا تھا۔

سی پی او کے مطابق راولپنڈی پولیس معاشرہ کے محروم طبقات کی حفاظت کے لیے پر عزم ہے، ٹرانس جینڈرز سمیت تمام کمزور اور محروم طبقات  کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اس کے علاوہ راولپنڈی پولیس نے ٹرانسجینڈرز کے حقوق کے تحفظ کے لئے تحفظ ٹرانسجینڈر رپورٹنگ سینٹر و خدمت مرکز بھی قائم کیا ہے جو ٹرانسجینڈرز کے تحفظ کے لئے مصروف عمل ہے۔

The post راولپنڈی میں ٹرانس جینڈر کو دھمکیاں اور ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3yx5KFy

لاہور؛ شاپنگ مالز میں بغیر ویکسینیشن افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

 لاہور: کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر یکم ستمبر سے شہر کے تمام  شاپنگ مالز میں بغیر ویکسینیشن افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کمشنر آفس لاہور میں کورونا وبا کے پیش نظر اہم اجلاس ہوا، جس میں کوویڈ ایس اوپیز اور ویکسینیشن کے حوالے سے سختی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ویکسینیشن نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ لاہور میں تھانہ سطح پر انفورسمنٹ کمیٹیاں فعال کرنے، ان ڈور شادی تقریبات پر مکمل پابندی جب کہ آؤٹ ڈور میں بھی مقررہ تعداد کو چیک کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ ہمیں کوویڈ کی چوتھی لہر کا سامنا ہے اور لوگوں کی غفلت سے تیزی سے پھیل رہا ہے، یکم ستمبر سے انتظامیہ اور پولیس فلیگ مارچ کے دوران ہر جگہ چیکنگ کرے گی۔ ویکسین نہ لگوانے والے شہری کو شہر میں کوئی سروس فراہم نہیں ہوگی، ٹرانسپورٹ، فیول اور ریسٹورنٹس میں سروسز فراہمی بند کی جائے گی، دکان، مارکیٹ یا شاپنگ مال پر آنے والے ہر شہری کی ویکسینیشن چیک کی جائے گی، شاپنگ مالز میں گاہکوں کا داخلہ ویکسینیشن سے مشروط ہوگا، شاپنگ مالز میں بغیر ویکسینیشن افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سر بمہر کئے گئے کاروبار یا دکان کو ایک ہفتے سے پہلے ڈی سیل نہیں کیا جائے گا۔

سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے پولیس ضلعی انتظامیہ کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ شہری ماسک پہنیں اور ویکسین لگوائیں۔ پولیس ہدایات پر عمل درآمد کرائے گی۔

The post لاہور؛ شاپنگ مالز میں بغیر ویکسینیشن افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38rFr9p

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس؛ اپوزیشن کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

 اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمانی سال مکمل ہونے پر 13 ستمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جارہا ہے، جس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے، اس موقع پر اپوزیشن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن صدر مملکت کے خطاب کے موقع پر ایوان میں شدید احتجاج کرے گی، اس سلسلے میں حکومت کے تین سالہ دور حکومت میں عوام کو درپیش مسائل سے متعلق پلے کارڈز تیار کئے جائیں گے۔ پارلیمان کی حد تک تمام اپوزیشن جماعتوں کی آپس میں اجلاس سے قبل مشاورت ہوگی اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے علاوہ پیپلز پارٹی، اے این پی اور آزاد ارکان سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل حزب اختلاف جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس بھی بلائے جانے کا قوی امکان ہے۔

دوسری جانب حکومت بھی اپوزیشن کے متوقع احتجاج پر جوابی حکمتِ عملی مرتب کرے گی، اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق اسپیکر فہمیدہ مرزا، مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان سمیت دیگر سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

 

The post پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس؛ اپوزیشن کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38sgR8g

دنیا کو افغانستان میں امن تباہ کرنے والوں کو پہچاننا ہوگا، وزیر خارجہ

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ طالبان سمجھ چکے ہیں کہ وہ غیر ملکی حمایت کے بغیر نہیں چل سکتےاور دنیا کو افغانستان میں امن تباہ کرنے والوں کو پہچاننا ہوگا۔ 

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مشترکہ کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے مسئلے پر جرمن وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو ہوتی رہی ہے، دورے سے افغانستان کی حقیقی صورتحال کو قریب سے سمجھنے کا موقع ملے گا، افغانستان میں انسانی حقوق کا خیال رکھا جانا چاہیئے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اشرف غنی حکومت افغانستان میں سب اچھا ہے کی تصویرپیش کررہی تھی، حقیقت ہے کہ وہ غلط بیانی اورجھوٹ بول رہے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ فوری طورپرسنبھل نہ سکے اورگرگئے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حتی کہ جب طالبان کابل میں داخل ہوئے تو انہیں کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، طالبان قیادت کے حالیہ بیانات مثبت اورحوصلہ افزاء ہیں، جلد طالبان اپنی خواہشات کا اعلان کردیں گے۔ عالمی برادری زمینی حقائق کا اندازہ کرکے مستقبل کے راستے کا انتخاب کرے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے مسلسل رابطہ اور انگیجمنٹ پرزوردیتا ہے۔ طالبان پر اعتماد ان کے اپنے بیانات کے حقیقی نفاذ سے ظاہرہوگا۔ انہیں انسانی حقوق، عالمی اقدارکا احترام کرنا ہوگا۔

دوسری جانب جرمن وزیرخارجہ ہاییکو ماس نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاک جرمن تعلقات کی سترہویں سالگرہ اورافغانستان کی صورتحال پر ہم یہاں موجود ہیں، ہم نے انخلاء کے حوالے سے گذشتہ دنوں میں بہت سی عالمی کوشیشں دیکھی ہیں، پاکستان نے اس حوالے سے اپنا کردار ادا کیا ہے جس کے لیے ہم شکرگزار ہیں۔ پکستان افغانستان کا ہمسایہ ہونے کے ناطے اثرات دیکھ رہا ہے۔ پاکستان افغانستان کا ہمسایہ ہونے کے ناطے اثرات دیکھ رہا ہے، ہم نے افغانستان کے حوالے سے 500 ملین کا وعدہ کیا ہے۔

جرمن وزیرخارجہ نے کہا کہ گذشتہ ہفتے سے اب تک ہم پاکستان سےجرمن شہریوں کے  انخلاء پر رابطہ میں ہیں۔ ہمیں علم ہے کہ اس وقت بھی افغانستان میں جرمن شہری موجود ہیں، ہم ان کے انخلاء کے لیے پاکستان سے رابطہ جاری رکھیں گے۔

جرمن وزیرخارجہ نے کہا کہ طالبان کی جانب سے کیے گئے وعدوں کا آنے والے دنوں میں علم ہوگا، چند روزمیں طالبان اپنی حکومت کا اعلان کریں گے۔ تمام افغان عوام طالبان کی حکومت کی حمایت نہیں کرتے۔

The post دنیا کو افغانستان میں امن تباہ کرنے والوں کو پہچاننا ہوگا، وزیر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38rZtR8

نور مقدم کیس؛ ملزم ظاہر جعفر سے جیل میں امریکی سفارت خانے کا رابطہ

 اسلام آباد: امریکی سفارت خانے کے حکام نے نور مقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر سے اڈیالہ جیل میں ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر ذاکر جعفر کو امریکی شہری ہونے کے باعث قونصلر رسائی مل گئی ہے۔ وزارتِ داخلہ کے این او سی کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے اس کی منظوری دی ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد اڈیالہ جیل کی ہائی سیکیورٹی بیرک میں بند ظاہر ذاکر جعفر سے امریکی سفارت خانے کے حکام نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے حکام نے ملزم ظاہر جعفر سے 25 منٹ بات کی ہے۔ ملزم نے امریکی حکام سے اپنے کیس میں قانونی معاونت کی درخواست کی، اس کے علاوہ ظاہر جعفر نے امریکی حکام سے شکایت کی کہ انہیں جیل میں دیگر قیدیوں جیسی سہولیات مہیا نہیں کی جا رہیں۔

واضح رہے کہ نور مقدم کیس میں ملوث ملزم ظاہر ذاکر پاکستانی نژاد امریکی شہری ہے ، اسی بنا پر ابتدا میں ملزم نے پولیس سے عدم تعاون کرتے ہوئے یہی موقف دہرایا تھا کہ وہ امریکی شہری ہے اور اس پر مقامی قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔

The post نور مقدم کیس؛ ملزم ظاہر جعفر سے جیل میں امریکی سفارت خانے کا رابطہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zIH3aA

مجھے تنگ نہ کیا گیا تو اگلا الیکشن نہیں لڑوں گا، شیخ رشید

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ اگر مجھے کسی نے تنگ نہ کیا تو اگلا الیکشن نہیں لڑوں گا۔

غیر ملکی ویب سائیٹ اردو نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزارت داخلہ ان کے لیے بہت چیلنج بھری وزارت ہے۔ اس میں تو ہر روز کوئی نہ کوئی واقعہ ہوتا ہے۔ ریلوے میں صرف ٹرین کا ہی حادثہ ہوتا تو بدنامی ہوتی تھی باقی تو نارمل وزارت تھی مگر یہاں 18 گھنٹے کام کرنا پڑتا ہے۔

وزارت داخلہ سنبھالنے کے بعد اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے بیرون ملک سفارت خانوں میں 12، 14 سال سے بیٹھے نادرا کے سارے افسران کو تبدیل کردیا ہے تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کا ازالہ ہو، اس کے علاوہ ویزا آن لائن کر دیا ہے۔ پہلے کوئی 70 ہزار روپے دیتا تھا اور ویزے کا ٹھپہ لگوا لیتا تھا۔ اب جو بھی آن لائن ویزا اپلائی کرتا ہے، اسے اسی وقت ویزا مل جاتا ہے، وزارت داخلہ میں 3،3 لاکھ افراد کی ویزا درخواستیں پڑی ہوتی تھیں اب ہمارے پاس ایک ویزا بھی بیک لاک میں نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ راولپنڈی میں نالہ لئی کی تعمیر ہوجائے تو ان کے سیاسی مقاصد مکمل ہو جائیں گے۔ وہ چاہتے ہیں نالہ لئی پر ایک اتھارٹی بن جائے، اگر انہیں کسی نے تنگ نہ کیا تو اگلا الیکشن نہیں لڑیں گے۔ ابھی دو سال پڑے ہیں لیکن ان کا خیال یہی ہے کہ ریٹائر ہو جائیں، وہ 2018 کا الیکشن بھی میں نہیں لڑ رہے تھے لیکن جب نواز شریف نے یہ کہا کہ یہ (شیخ رشید) اگلی دفعہ اسمبلی میں نہیں ہوگا تو پھر انہیں مجبوراً اللہ کی مدد سے یہ لڑنا پڑ گیا۔

The post مجھے تنگ نہ کیا گیا تو اگلا الیکشن نہیں لڑوں گا، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3yqg9mJ

افغانستان کا مستقبل افغانوں کے ہاتھ میں ہے، امریکی نمائندہ خصوصی

 اسلام آباد / نیو یارک: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ ہماری فوج اورشراکت داروں کی رخصتی کے ساتھ افغانوں کو ایک نیا موقع مل رہا ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ٹوئٹ میں کہا کہ افغانستان میں ہماری جنگ ختم ہوچکی ہے، ہمارے بہادر سپاہیوں، ملاحوں، میرینزاورایئرمینوں نے قربانیوں کے ساتھ آخری حد تک خدمات انجام دیں، فوجیوں کے پاس ہمارا ہمیشہ کے لئے شکریہ اوراحترام ہے۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ ہماری فوج اور شراکت داروں کی رخصتی کے ساتھ افغانوں کو ایک نیا موقع مل رہا ہے، افغانستان کا مستقبل افغانوں کے ہاتھ میں ہے، افغان مکمل خود مختاری میں اپنا راستہ منتخب کریں گے۔ یہ ان کی جنگ کوختم کرنے کا موقع ہے۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ کیا افغانستان میں تمام شہریوں، مردوں اورعورتوں کو اپنی صلاحیت تک پہنچنے کا موقع ملے گا؟ طالبان کوامتحان کا سامنا ہے، وہ ملک کومحفوظ اور خوشحال مستقبل کی طرف لے جا سکتے ہیں۔

The post افغانستان کا مستقبل افغانوں کے ہاتھ میں ہے، امریکی نمائندہ خصوصی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38rVGDy

کورونا وائرس پھیلاؤ کے خدشات پر پشاور کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

 پشاور: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات پر پشاور کے 5 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق پشاور کے پانچ علاقے اعجاز آباد، حیات آباد فیز 4، فیصل کالونی، فقیرا آباد کالونی دلہ زاک روڈ اور زریاب کالونی میں کورونا کے پھیلاؤ پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جارہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ان علاقوں میں آج 31 اگست رات 9 بجے سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خور ونوش، میڈیسن، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ ان علاقوں کی مساجد میں صرف 5 افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی۔ خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا مثبت کیسز کی یومیہ شرح کم ہوکر 5 اعشاریہ 5 فیصد ہوگئی ہے، کرک میں سب سے زیادہ مثبت کیسز کی شرح 43 فیصد، پشاور میں 15، کوہاٹ میں 14 اور چترال اپر میں 11 فیصد ریکارڈ ہوئی، صوبے کے 10 اضلاع میں کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے کم ہے جب کہ 13 اضلاع میں کورونا مثبت کیسز کی شرح اب بھی صفر ہے۔

The post کورونا وائرس پھیلاؤ کے خدشات پر پشاور کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3t1nhoq

کالجوں میں گریجویشن کی جگہ ایسوسی ایٹ ڈگری شروع کرنے کا فیصلہ

 کراچی: جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے حکومت سندھ کی سفارش پر الحاق شدہ کالجوں میں دو سالہ گریجویشن(بی اے، بی کام اور بی ایس سی) پروگرام ختم کرتے ہوئے اس کی جگہ دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کا اصولی فیصلہ کیا ہے.

ابتداء میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام گریجویشن پروگرام کی طرز پر سالانہ امتحانی نظام کے تحت شروع ہوگا اور سیمسٹر سسٹم اس پروگرام میں لاگو نہیں ہوگا جبکہ ریگولر کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ طلبہ بھی ایسوسی ایٹ ڈگری میں انرولڈ ہوسکیں گے مذکورہ فیصلے کی منظوری کے لیے اکیڈمک کونسل کا اجلاس جمعرات 2 ستمبر کی دوپہر طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کریں گے.

اس سلسلے میں جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کے دستخط سے جاری ایجنڈے میں محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز میں منعقدہ ایک اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بی کام ، بی اے اور بی ایس سی پروگرام(ریگولر/ پرائیویٹ) عدالتی احکامات کے تناظر میں ختم کیا جارہا ہے.

اس اجلاس میں دی گئی تجاویز کے مطابق اب بی ایس سی ، بی کام اور بی اے کی ڈگری کا nomenclature تبدیل ہوجائے گا اور اس کی جگہ نیا ڈگری ٹائٹل ایسوسی ایٹ ڈگری ان سائنس، کامرس اور آرٹس شروع ہوگا تاہم واضح رہے شروع ہونے والے یہ تینوں پروگرام گریجویشن کے مساوی نہیں ہونگے بلکہ گریجویشن کے خواہشمند طلبہ کو دو سال ایسوسی ایٹ ڈگری کی تکمیل کے بعد یونیورسٹی کے سال سوئم میں داخلہ لینا ہوگا اور مزید دو سال پڑھنے کے بعد طالب علم متعلقہ شعبے میں اپنی گریجویشن مکمل کرسکے گا.

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق ایچ ای سی کی انڈر گریجویٹ پالیسی ۔یں اس حوالے سے گائیڈ لائن موجود ہے تاہم اس کی منظوری بھی جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل دے گی۔

مزید براں رجسٹرار جامعہ کراچی کی جانب سے اکیڈمک کونسل کے اجلاس کے جاری ایجنڈے کے مطابق فی الحال ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے لیے کورس آئوٹ لائن ،سلیبس اور قوانین میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی بلکہ وہ کورس آئوٹ لائن اور سلیبس جو بی اے، بی ایس سی اور بی کام میں رائج ہے وہی ایسوسی ایٹ ڈگری میں بھی قابل عمل ہونگے اور یونیورسٹی کی جانب سے انھیں اکیڈمک قوانین کو نوٹیفائی کیا جائے گا، اسی طرح ایسوسی ایٹ ڈگری کا امتحانی نظام گریجویشن کی طرز پر سالانہ اور ضمنی ہوگا۔

علاوہ ازیں اس سلسلے میں پہلے سے قائم کمیٹی نصاب اور امتحانی نظام کی تبدیلی کے حوالے سے اپنی سفارشات ایچ ای سی کی گائیڈ لائن کے تناظر میں پیش کرے گی جسے اکیڈمک کونسل سے منظور کرایا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جولائی کے پہلے ہفتے میں جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل نے سرکاری و نجی کالجوں میں روایتی دو سالہ گریجویشن پروگرام(بی اے ، بی ایس سی اور بی کام ) اور ایم اے بحال کردیا ہے اور اس میں چند ہی روز میں داخلے شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا جب کہ کالجوں میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری آئندہ برس جون 2022 تک موخر کردی گئی ہے تاہم اس منعقدہ اکیڈمک کونسل کے بعد محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے اس سلسلے میں ایک اجلاس بلایا گیا تھا جس میں سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے علاوہ سیکریٹری کالجز خالد حیدر شاہ ، سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر صدیق کلہوڑو ، لیاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اختر بلوچ اور جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی سمیت دیگر شریک ہوئے تھے۔

اس اجلاس میں شرکاء پر واضح کیا گیا تھا کہ ایچ ای سی کی سفارش اور عدالتی احکامات کے تناظر میں حکومت سندھ یہ چاہتی ہے کہ کالجوں میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ہی شروع کیا جائے جس کے بعد جامعہ کراچی کی جانب سے مذکورہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

The post کالجوں میں گریجویشن کی جگہ ایسوسی ایٹ ڈگری شروع کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mKHnlz

سی ٹی ڈی نے اجرتی قاتل کو سہولت کار سمیت گرفتار کرلیا

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ کارروائی کرکے اجرتی قاتل کو سہولت کار سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے الفلاح کے علاقے میں کار سوار شخص کو قتل کیا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ کارروائی کے دوران اجرتی قاتل کو سہولت کار سمیت گرفتار کرلیا، اجرتی قاتل نے ساتھی کے ہمراہ الفلاح کے علاقے میں کار سوار شخص کو سر راہ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا، پولیس سپاری دینے والے ملزم کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔ جو کہ مقتول کے والد کا کاروباری شراکت دار تھا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ رواں سال 16 جون کو الفلاح تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے کار میں جانے والے محمد رضا  ذوالفقار کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا، جس کا مقدمہ پولیس نے مقتول کے والد ذوالفقار علی کی مدعیت میں درج کیا تھا۔ مذکورہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی، جب کہ قتل کی تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کو منتقل کر دی گئی تھی۔

خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر پولیس نے سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم اجمل پاپڑی اور اس کے سہولت کار حفیظ کو گرفتار کرلیا، دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ مقتول کے والد ذوالفقار علی کا پراپرٹی کا کام ہے۔ مقتول محمد رضا ذوالفقار نے کچھ عرصہ قبل اپنے والد کے کاروبار میں شمولیت اختیار کی تھی اوراس دوران مقتول کو پتا چلا کہ اس کے والد کا پارٹنر راؤ اقبال بڑے پیمانے پر اس کے والد کے ساتھ فراڈ کر رہا ہے۔

راز فاش ہونے کے ڈر سے راؤ اقبال نے اپنے ایک ساتھی حفیظ کے ذریعے مقتول محمد رضا ذوالفقار کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا جس پر گرفتار ملزم حفیظ نے راؤ اقبال کو2 جرائم پیشہ افراد اجمل پاپڑی اور حمزہ سے ملوایا۔ راؤ اقبال نے 6 لاکھ روپے کی سپاری حفیظ کے ذریعے اجمل پاپڑی اور حمزہ کو دی جس پر ملزمان نے محمد رضا ذوالفقار کو کار میں جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور روپوش ہوگئے۔

ملزمان نے مذکورہ واردات سے قبل مقتول کی ریکی بھی کی تھی، پولیس منصوبہ ساز راؤ اقبال کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

گرفتار اجرتی قاتل اجمل پاپڑی نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے ثبوت مٹانے کے لیے اپنے دوسرے ساتھی حمزہ کو پنجاب جانے کا کہا اور دونوں خانیوال چلے گئے جب دونوں ملزمان اسٹیشن سے اتر کر سڑک کی جانب جا رہے تھے تو گرفتار ملزم اجمل پاپڑی نےاپنے ساتھی حمزہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور خود واپس کراچی آگیا، مذکورہ قتل کی واردات کا مقدمہ تھانہ خانیوال سٹی پنجاب میں درج ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان اجمل پاپڑی اور حمزہ جو کہ ہلاک ہو چکا ہے عادی جرائم پیشہ ہیں اور کراچی و پنجاب میں ڈکیتی اور قتل کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکے ہیں ، پولیس گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

The post سی ٹی ڈی نے اجرتی قاتل کو سہولت کار سمیت گرفتار کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ztIycU

کراچی میں ڈیری مافیا نے ایک بار پھر دودھ کی قیمت میں اضافے کی تیاری کرلی

سندھ حکومت اور انتظامیہ کی ڈھیل کا فائد اٹھاتے ہوئے ڈیری مافیا نے ایک بار پھر کراچی میں دودھ کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہری انتظامیہ کی کمزوری اور نااہلی سے کراچی میں ایک بار پھر دودھ کی قیمت میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، شہر میں اس وقت دودھ کی فی لیٹر سرکاری قیمت 94 روپے ہے، تاہم شہر بھر میں دودھ 130  روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے، جو کہ مقررکردہ سرکاری قیمت سے 36 روپے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیے : دودھ مافیا کراچی والوں سے ہر سال 47 ارب روپے کا ناجائز منافع کماتا ہے، رپورٹ

زائد قیمت پر فروخت کرنے کے باوجود ایک بار پھر ڈیری فارمرز نے پیداواری لاگت میں اضافے کو جواز بنا کر دودھ کی قیمت بڑھانے کےلیے کمر کس لی ہے اور منگل کے روز بھینس کالونی میں ڈیری فارمرز کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ بھینس کالونی کے صدر گل حسن سیٹھار کی زیر صدرات ہونے والے اس اجلاس میں ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر اور سپر ہائی وے سرکل کے عہدیداران بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے : سندھ ہائیکورٹ کا کمشنر کراچی کو 1 ماہ میں دودھ کی قیمت مقرر کرنے کا حکم

اجلاس کے حوالے سے اہم ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں20 روپے اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے، تاہم ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے 10 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی ہے۔

اگر دودھ کی قیمت میں 10 روپے لیٹر اضافہ کیا جاتا ہے تو شہر میں دودھ کی قیمت130 روپے سے بڑھ کر140 روپے فی لیٹر تک جاپہنچے گی۔

The post کراچی میں ڈیری مافیا نے ایک بار پھر دودھ کی قیمت میں اضافے کی تیاری کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3junCga

اقوام متحدہ کی درخواست پر پی آئی اے طیارہ ادویات لے کر کابل پہنچ گیا

کابل: افغانستان میں ادوایات کی قلت کے سبب پی آئی اے کا خصوصی طیارہ عالمی ادارہ خوراک کی درخواست پر ضروری ادویات لیکر افغانستان پہنچ گیا۔

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک کی درخواست پر پی آئی اے کا خصوصی طیارہ انسانی ہمدردی مشن پر ضروری ادویات کی ترسیل کے لئے افغانستان پہنچ گیا، خوراک و ادویات پی آئی اے کے خصوصی بوئنگ 777 نے دبئی سے مزار شریف پہنچائی گئیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ادوایات کی کمی کے باعث افغان بھائی مشکلات کا شکار تھے، ایسی صورتحال میں کارگو طیارہ کا مقصد افغانستان میں ادویات کی قلت کے سدباب کیلئے اقوام متحدہ کی ہر ممکن حد تک معاونت کرنا ہے۔

ترجمان پی آئی اے مطابق مزار شریف میں پرواز کی لوڈنگ اور زمینی انتظامات کیلئے پی آئی اے کی آپریشنز ٹیم جہاز کے ساتھ روانہ ہوئی، ٹیم نے سی ای او پی آئی اے کے معاون خاص ائیروائس مارشل عامر حیات کی سربراہی میں سفر کیا اور زمین پر متعلقہ انتظامات سنبھالے۔

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے کامیاب مشن پر ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے سیکٹری و وزیر خارجہ کا خصوصی شکریہادا کیا۔

سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے کی پرواز پاکستان کی طرف سے جاری انسانی ہمدردی و اقوام عالم کی معاونت کے سلسلے کی ایک کڑی پاکستان افغانستان کا امن، صحت و سلامتی میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں ملک کی خدمت، ملکی مفادات اور انسانی ہمدردی میں حصہ لینا ہمیشہ سے پی آئی اے کی روایت رہی ہے اور آئندہ بھی بوقت ضرورت ہراول دستے کا کام کرے گی، افغانستان ہمارا برادر پڑوسی ملک ہے، وہاں کے لوگوں کی معاونت پی آئی اے کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔

سی ای او ارشد ملک کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر پی آئی اے انسان دوست مشن جاری رکھے گا، پی آئی اے ان پروازوں پر بین الاقوامی اداروں اور حکومتوں کی جانب سے ستائش و تحسین حاصل کرچکا ہے۔

The post اقوام متحدہ کی درخواست پر پی آئی اے طیارہ ادویات لے کر کابل پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3sXD9bv

سندھ کے وسائل پر ڈاکا ڈالنے والی پیپلز پارٹی سمیت پی ٹی آئی کا بھرپور مقابلہ کرینگے، جے یو آئی

کراچی  : جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہا ہے کہ سندھ کے وسائل پر ڈاکا ڈالنے والی پیپلز پارٹی سمیت چور راستے سے آنے والی پی ٹی آئی کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

اپنے بیان میں پی ڈی ایم سندھ کے کنوینئر اور جے یو آئی کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو، مولانا عبد القیوم ہالیجوی اور دیگر نے کراچی میں جلسے پر عوام، پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی قائدین کو مبارک باد دی ہے۔

اپنے بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کے نظریاتی تشخص کو برقرار رکھنے، عوامی مسائل کے حل، آئین کی بالادستی کے لیے سب کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا، قوم نے باغ جناح پر ریفرنڈم دے دیا ہے کہ سندھ کے وسائل پر ڈاکا ڈالنے والی پیپلز پارٹی اور چور راستے سے آکر حکومت پر قابض پی ٹی آئی کا گھیراؤ کرکے ان کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب اس عوامی تحریک کا دائرہ کار صوبے کے ہر گاؤں تحصیل اور ضلع تک بڑھائیں گے، یہ ملک محب وطن اور اسلام پسندوں کا گڑھ تھا ہے اور انشاء اللہ ہمیشہ رہے گا، یہاں کسی حکمران کو بیرونی ایجنڈے کے فروغ کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کی جدوجہد ہر سطح اور ہر حال میں جاری رکھیں گے، عوام نے ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنے والے حکمران ٹولے کی نیندیں اڑا دی ہیں، سلیکٹڈ حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں ہم ان کے مذموم عزائم کو روکنا جانتے ہیں۔

The post سندھ کے وسائل پر ڈاکا ڈالنے والی پیپلز پارٹی سمیت پی ٹی آئی کا بھرپور مقابلہ کرینگے، جے یو آئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3t6bQvF

یکم ستمبر سے پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں کمی کا امکان

 اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت توانائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سفارشات موصول ہوگئی ہیں۔ جس میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 2 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کی تجاویز موجودہ سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئیں، سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کی شرح میں ردو بدل سے قیمتوں میں مزید تبدیلی ہو سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ نئی قیمتوں پر عمل درآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔

The post یکم ستمبر سے پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں کمی کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XYPXmr

گلگت ایئرپورٹ پر کھڑا ناکارہ جہاز 83 لاکھ روپے میں فروخت

 کراچی: پی آئی اے انتظامیہ نے گلگت ایئر پورٹ پر کھڑے ناکارہ اے ٹی آر طیارے کو 83 لاکھ روپے میں نیلام کردیا ہے۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا ناکارہ اے ٹی آر طیارہ 83 لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا ہے، 4 ہزار کلوگرام وزنی اس طیارے کی نیلامی میں کامیاب بولی گلگت کے مقامی ٹھیکے دارکو دی گئی۔

ایئر پورٹ پر کھڑے اس ناکارہ طیارے کے دونوں انجنوں اور دیگر میکینیکل آلات نکال کر وزن کے حساب سے نیلام کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کی نیلامی کا عمل شعبہ انجینئرنگ کی جانب سے فراہم کردہ رپورٹ کی روشنی میں سر انجام دیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ نیلامی کے لیے اس طیارے کی قیمت 0.844 ملین رکھی گئی تھی تاہم اسے مقررہ قیمت سے10 گنا زائد پر نیلام  کیا گیا۔

The post گلگت ایئرپورٹ پر کھڑا ناکارہ جہاز 83 لاکھ روپے میں فروخت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BqY9u6

چیلنجز کے باوجود پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں، آرمی چیف

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مغربی زون کی بارڈر مینجمنٹ کے لیے ہمارے بروقت اقدامات کی وجہ سے آج چیلنجز کے باوجود پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پارلیمانی کشمیر کمیٹی، سینیٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں پر مشتمل وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ایک مکمل انٹرایکٹو سیشن کیا، وفد کو سیکیورٹی انوائرمنٹ سمیت سرحدوں کی صورت حال اور امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں، مغربی زون کی بارڈر مینجمنٹ کے لیے ہمارے بروقت اقدامات کی وجہ سے آج چیلنجز کے باوجود پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں۔

آرمی چیف نے خطے کی پائیدار ترقی کے لیے افغانستان میں امن کی بحالی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کشمیر کاز اور کشمیری عوام کے لیے پاک فوج کی حمایت اور عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے بغیر امن اور استحکام خواب رہے گا جب کہ ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

The post چیلنجز کے باوجود پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Y0fkEs

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہنے کے باوجود پاکستان میں اضافہ

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہنے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1817 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350روپے اور 300روپے کا اضافہ ہوگیا۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 111000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر95165 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 5000روپے کم ہے۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1430 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1226روپے پر مستحکم رہی۔

The post عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہنے کے باوجود پاکستان میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jqaety

سندھ میں طلبا کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز 6 ستمبر سے ہوگا

 کراچی: حکومت سندھ کے مطابق صوبے بھر میں اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ و طالبات کی کورونا ویکسینیشن کا عمل 6 ستمبر سے شروع ہوگا۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کی مشترکہ صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں پارلیمانی سیکریٹری صحت قاسم سومرو، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی، سیکریٹری تعلیم اکبر لغاری و دیگر افسران نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کا مرحلہ 6 ستمبر سے شروع کیا جائے گا، نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کے 14 لاکھ 200 طلبہ و طالبات کی ویکسینیشن کی جائے گی، اسکولوں اور کالجوں میں ویکسینیشن کے لیے محکمہ صحت کی 2 ہزار 527 ٹیمیں حصہ لیں گی، پہلے مرحلے میں ویکسین ڈسٹرکٹ سطح پر ہوگی جسے بعد میں تعلقہ سطح تک بڑھایا جائے گا۔

اسکول انتظامیہ بچوں کے والدین سے رابطہ کرکے ان کی رضامندی لیں گے، محکمہ صحت کی طرف سے 6 دن کے اندر انتظامات مکمل کرکے ویکسین کا آغاز کیا جائے گا۔

وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن کے لیے بچوں کے والدین کو اعتماد میں لے کر رضامندی لی جائے گی اور ویکسین مکمل ہوجانے کی صورت میں رجسٹریشن کو بھی یقینی بنایا جائے۔ وزیر تعلیم سید سردار شاہ کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں ویکسین کے لیے تمام انتظامات کے حوالے سے محکمہ صحت کے ساتھ ہیں، تدریسی عمل کے تسلسل اور بچوں کی حفاظت کے لیے ویکسین کروانا لازمی ہوگا۔

The post سندھ میں طلبا کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز 6 ستمبر سے ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jsSbml

نوجوان کو سابق محبوبہ اور اس کے شوہر نے پیٹرل چھڑک کر زندہ جلا ڈالا

 کراچی: ابراہیم حیدری میں 3 روز قبل تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے واقعے میں جھلس کرشدید زخمی ہونے والا 19 سالہ نوجوان برنس وارڈ دوران علاج دم توڑ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں 26 اور 27 اگست کی درمیانی شب ابراہیم حیدری تھانے کےعلاقے کولمبو سٹی گلی نمبر 6 میں مچھر کالونی ماڑی پور کے رہائشی نوجوان 19 سالہ محمد ذیشان ولد محمد سلمان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی جس کے نتیجے میں نوجوان محمد ذیشان جھلس کر شدید زخمی ہو گیا تھا، نوجوان کے شور شرابے پر محلے داروں نے شدید تشویشناک حالت میں نوجوان کو سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا تھا۔

ابراہیم حیدری پولیس نے 28 اگست کوجھلس کرزخمی ہونے والے نوجوان کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر2021/382 بجرم دفعہ 109/324/149/147 کی دفعات کے تحت درج کر لیا تھا ، مقدمے میں زخمی نوجوان نے زینت نامی خاتون، اس کے شوہر حفیظ اور خاتون کے دو بھائیوں رمضان اوریاسین سمیت دیگر نامعلوم ملزمان کو نامزد کرایا تھا۔

متوفی نوجوان کے والد محمد سلمان نے بتایا کہ زینت نامی لڑکی سے ان کے بیٹے ذیشان کی دوستی تھی، دونوں گزشتہ ایک سال سے ساتھ کام کرتے تھے، والد نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے بتایا تھا کہ لڑکی کے بلانے پر وہ وہاں گیا تھا اور وہاں 4 لڑکے آئے جنہوں نے پہلے ذیشان کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا، پھر ذیشان پرپیٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور پھر دیکھتے رہے، بیٹے کے شورمچانے پر تمام ملزمان موٹر سائیکلوں پر  فرار ہوگئے۔

مقتول نوجوان کے والد نے پولیس افسران سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا اورانہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

The post نوجوان کو سابق محبوبہ اور اس کے شوہر نے پیٹرل چھڑک کر زندہ جلا ڈالا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UXCxpI

نہ پٹواریوں سے نہ ہی مولانا سے حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے، بلاول

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نہ پٹواریوں سے اور نہ ہی مولانا سے حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے۔

سکھر میں کارکنوں سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا مقابلہ صرف پیپلزپارٹی ہی کرسکتی ہے، پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں، ہم نے ہمیشہ غریب عوام کا ساتھ دیا ، کسانوں کا خیال رکھا، نہ تو پٹواریوں سے اور نہ ہی مولانا سے بلکہ حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے، ہم سکھر سے کشمیر تک کٹھ پتلیوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ تحریک انصاف کی آخری حکومت ہے، حکومت اتنا ظلم کرے جتنا وہ خود برداشت کرسکتے ہیں، جیالوں کا دور آنے والا ہے، پیپلزپارٹی سلیکٹڈ کو بھگانے کے لئے اس سرزمین پر کھڑی ہے، سلیکٹڈ اور نااہل حکومت کو بھگانے کے لئے کارکنوں کو جاگنا ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو تکلیف سے دوچار کیا، پیپلز پارٹی رہنماؤں پر مقدمات ہیں ،خورشید شاہ آج بھی پابند سلاسل ہیں، سکھر کا اپوزیشن لیڈرجیل میں ہے اور لاہور کا مزے کررہا ہے۔

The post نہ پٹواریوں سے نہ ہی مولانا سے حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DxIo6s

اسلام آباد میں کورونا وائرس کیسز کی یومیہ شرح میں کمی

اسلام آباد میں کورونا سے متاثر مریضوں کی یومیہ شرح میں کمی آگئی۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر ضعیم ضیاء کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں کل 6330 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 212 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ کورونا مریضوں کی یومیہ شرح 3.35 ریکارڈ کی گئی ہے۔

The post اسلام آباد میں کورونا وائرس کیسز کی یومیہ شرح میں کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zxCosi

پاکستان خطے میں اہم ملک بننے جارہا ہے، شیخ رشید

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں اہم ملک بننے جارہا ہے اور اپوزیشن لاری اڈہ لاری اڈہ کررہی ہے۔

وزارت داخلہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ذمہ دار ایٹمی قوت کا حامل ملک ہے، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں قربانیاں دی ہیں، پاک فوج نے ملک میں امن کے قیام کے لیے جدوجہد کی ہے، پاکستان کی فوج دنیا کی عظیم ترین فوج ہے،افغانستان صورتحال پر گہری نظر ہے، ہم نے 2 ہزار 600 کلومیٹر طویل بارڈر پر باڑ لگائی ہے، طالبان نے یقین دلایا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان سے آنے والوں کے لیے 21 دن اور ایک ماہ کے ٹرانزٹ ویزے دے رہے ہیں، افغانستان سے آنے والوں کے لیے پورے پاکستان کی بجائے صرف اسلام آباد تک ٹرانزٹ ویزے کا سلسلہ محدود ہے، مولانا فضل الرحمان نے شور مچادیا کہ امریکیوں کے لئے ہوٹل خالی کر دیئے، انہیں چاہیے کہ وہ سمجھداری کا مظاہرہ کریں، ہمیں ایک اور نیک ہوکر ملک کا بہتر تشخص اجاگر کرنا چاہیے۔ علماء سے کہنا چاہتا ہوں کہ چھوٹے چھوٹے مسئلوں سے نکل کر بڑے معاملات میں ساتھ دیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان بدل گیا ہے اب ہماری سیاست بھی بدلنے جا رہی ہے، اپوزیشن میں دنیا کے حالات سمجھنے کی صلاحیت نہیں، دنیا کی سب سے بڑی سیاست پاکستان کے اردگرد ہورہی ہے، بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈے میں مصروف ہے ،پاکستان خطے میں اہم ملک بننے جارہا ہے اور پی ڈی ایم لاری اڈہ لاری اڈہ کررہی ہے، اپوزیشن پچھتائے گی۔ 2سال میں نیب کیسز کا فیصلہ ہوجائے گا۔

 

 

The post پاکستان خطے میں اہم ملک بننے جارہا ہے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XZMtA8

شبلی فراز نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو سیاسی موت قرار دیدیا

 پشاور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو سیاسی موت قرار دیدیا۔

خیبرپختونخوا چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر بجلی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے سوال پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے محتاط انداز سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مجبوری ہے حکومت ایسا نہیں چاہتی ہے، بجلی قیمتوں میں اضافہ ہمارے لیے سیاسی موت ہے، ماضی میں سستی بجلی کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے اور اب حکومت ہائیڈرل منصوبوں پر کام کررہی ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پن بجلی کے منصوبوں پر کام شروع کیا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اور وفاقی حکومت میں شامل خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی کوشش ہے کہ صوبے میں پن بجلی کے حوالے سے کام کیاجائے تاکہ لوگوں کو سستی بجلی مل سکے۔

The post شبلی فراز نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو سیاسی موت قرار دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3julDIA

وزیرِاعظم کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کی ہدایت

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنیادی اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد اور ان کی قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر،  وزیر خوراک سید فخر امام، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب، معاونین خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، ڈاکٹر ثانیہ نشتر،  جمشید اقبال چیمہ اور متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو ملک بھر میں عام آدمی کے استعمال میں آنے والی بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ خصوصاً منڈی اور پرچون کے نرخوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا، اس کے علاوہ ملک میں چینی اور گندم کے موجود اسٹاک اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں واضح کمی لانے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ معاملات حتمی مراحل میں ہیں جس کے نتیجے میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں 10 سے 15 روپے فی کلو کمی کی توقع ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے عام آدمی متاثر ہوتا ہے لہذا چیف سیکرٹریز بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں  میں استحکام  خصوصا منڈی اور پرچون میں غیر منطقی فرق کو ختم کرنے کے حوالے سے ہر ممکنہ انتظامی اقدام کو یقینی بنائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ محض انتظامی افسران کے خلاف کاروائی ناکافی ہے، انتظامی اقدامات کے نتائج سامنے آنے چاہیں تاکہ عوام کو ریلیف میسر آئے۔ اسکے علاوہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ چینی اور گندم کی مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے مفصل منصوبہ بندی اور بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

The post وزیرِاعظم کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gHytBu

ماں بیٹی اجتماعی زیادتی کیس؛ ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

 لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے ماں بیٹی اجتماعی زیادتی کیس کے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور پولیس نے ماں اور بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیس کے ملزمان عمر فاروق اور منصب کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ متاثرہ خواتین نے جیل میں ملزمان کی شناخت کر لی ہے، ملزمان سے تفتیش اور میڈیکل کے لیے ملزمان کا تیس دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاٸے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کا موقف سننے کے بعد عمر فاروق اور منصب کو 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں ملزمان نے 22 اگست کو ماں بیٹی کو اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

The post ماں بیٹی اجتماعی زیادتی کیس؛ ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BrkFmz

محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی

 کراچی: محکمہ موسمیات نے بدھ  سے کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے مون سون کرنٹ مشرقی سندھ میں داخل ہو جائے گا جس کے باعث کراچی میں یکم ستمبر سے 3 ستمبر کے درمیان گرج چمک کے ساتھ معتدل اور تیز بارش ہونے کا امکان ہے، مون سون کے اثرات اس وقت وسطی بھارت میں موجود ہیں جو  شمال مغرب کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 31 اگست سے 3 ستمبر کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، بدین، میرپورخاص، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، دادو، شکار پور اور گھوٹکی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے جب کہ یکم ستمبر سے 3 ستمبر کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ اور نواب شاہ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی درمیانی اور تیز بارشیں ہونے کی توقع ہے۔

The post محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zt1E2R

محکمہ صحت بلوچستان کی بہتری کے لئے ہیلتھ کمیشن قائم

 کوئٹہ: بلوچستان کی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا کہنا ہے کہ صوبے میں محکمہ صحت کی بہتری کے لئے پہلا ہیلتھ کمیشن قائم کردیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں محکمہ صحت کی بہتری کے لئے پہلا ہیلتھ کمیشن قائم کر دیا گیا ہے، صوبے کے کسی بھی علاقے میں وبائی صورتحال میں ای پی آئی کی تربیت یافتہ ٹیمیں کوئٹہ سے بھجوائی جاتی ہیں، خسرہ مہم کی کامیابی کے لیے حکمت عملی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، خسرہ ویکسین نہ پلانے والے والدین کے خدشات کو دور کرنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے مزید کہا کہ کوویڈ ویکسینیشن کرانے والوں کی بروقت رجسٹریشن کی جا رہی ہے، اس حوالے سے بیک لاک ختم کردیا گیا ہے، کوویڈ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو اب محض رجسٹریشن کے لئے دوبارہ ویکسین لگوانے کی ضرورت نہیں۔

The post محکمہ صحت بلوچستان کی بہتری کے لئے ہیلتھ کمیشن قائم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kDrWsO

معیشت اجازت نہیں دیتی کہ مزید افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھا سکیں، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات ہماری معیشت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ ہم مزید افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھا سکیں۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے ترک ٹی وی چینل ٹی آرٹی کوانٹرویودیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی کہانی بہت پرانی ہے، ہم افغانستان کی صوتحال کاسامنا کئی دہائیوں سے کررہے ہیں، سنہ 1988 میں جب سویوت یوین افغانستان سے گئی توہمیں ان مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جوسویوت یونین افغانستان میں چھوڑآئی تھی۔ اب جب امریکی اور نیٹو فورسز افغانستان سے جا رہی ہیں توہمیں پھر اسی دوراہے پر کھڑا کردیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ اگرافغانستان میں استحکام نہ آیا تو لاکھوں افغان پاکستان کا رخ کریں گے، ہم پہلے ہی 35 لاکھ افغانیوں کا بوجھ اٹھا رہے ہیں، ہماری معیشت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ ہم مزید افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھا سکیں، ہم افغانستان کومستحکم کرنے کیلئے پرممکن کوشش کررہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم علاقائی اوربین الاقوامی طاقتوں کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں تاکہ افغانستان میں ایک منظم حکومت کا قیام ہوسکے۔ اگرمسئلہ افغانستان کے بارے میں پاکستان کے مشوروں کو نظراندازکیا گیا تو دنیا کو ایک نئے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

The post معیشت اجازت نہیں دیتی کہ مزید افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھا سکیں، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kF7nML

پاک فوج کا مسلح افواج کے غازیوں اورشہدا کوخراج تحسین

 راولپنڈی: پاک فوج کا مسلح افواج کے غازیوں اورشہدا کوخراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

یوم دفاع وشہداء کے حوالے سے پاک فوج کا مختصردورانیے کی ویڈیوزکے ذریعے مسلح افواج کے غازیوں اورشہدا کوخراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ویڈیوز میں شہداء، غازیوں اور ان اہلخانہ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ چوتھی ویڈیو بارڈر پر تعینات غازیوں کے خوشی کی اطلاع پرجذبات کے بارے میں ہے کہ اہلخانہ کس طرح اپنی خوشیاں غازیوں تک پہنچاتے ہیں۔ ان جذبات اور بے مول لمحات کو اس ویڈیو میں بیان کیا گیا ہے۔

ان محافظوں سے وابستہ سبھی رشتوں کوسلام
شہداء، غازیوں اوران سے جڑے ہوئے تمام رشتوں کوسلام

شہدائے پاکستان، ہمارا فخر

The post پاک فوج کا مسلح افواج کے غازیوں اورشہدا کوخراج تحسین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mPjkSR

اسٹیبلشمنٹ نے کسی کو اتنا سپورٹ نہیں کیا جتنا موجودہ حکومت کوکیا، شہباز شریف

 کراچی: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کہتے ہیں کہ 74 سال میں اسٹیبلشمنٹ نے کسی کو اتنا سپورٹ نہیں کیا جتنا موجودہ حکومت کو کیا۔

مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں انعام کے طور پر پاکستان عطا کیا، قائداعظم نے پاکستان کوفلاحی ریاست بنانے کا خواب دیکھا، ہمیں اقوام عالم میں ممتاز مقام حاصل کرنا تھا، ہم قائداعظم سے شرمندہ ہیں، ہم نے ان کے فرمودات کو فراموش کردیا، پاکستان دولخت ہوگیا، ہم نے پھر بھی کوئی سبق نہیں سیکھا۔ محنت اور دیانت سے اپنا کھویا مقام حاصل کرسکتے ہیں، ملک میں 20،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کسی جادو ٹونے سے ختم نہیں ہوئی، نواز شریف کی محنت اور جدوجہد سے ملک میں لوڈشیڈنگ ختم ہوئی۔

صدر (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ چھوٹے صوبوں کی ترقی تک ملک ترقی نہیں کرے گا، گرین لائن مسلم لیگ (ن) کا منصوبہ تھا ،ہم نے سندھ اورکراچی کے عوام کو تحفہ دیا،پیپلز پارٹی سیاسی جماعت اور ایک حقیقت ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے مجھے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بنایا ہے، میرا فرض ہے کہ میں تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوام جسے موقع دیں اسے خدمت کا موقع ملنا چاہیے، موجودہ حکومت نالائق اور نااہل ہے ، یہ چور دروازے سے آئی ہے، گزشتہ 74 سال میں اسٹیبلشمنٹ نے کسی کو اتنا سپورٹ نہیں کیا جتنا اس حکومت کو کیا، ہمیں مزاحمت یا مفاہمت نہیں صرف شفاف انتخابات چاہیئں، ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ 2023 کے انتخابات شفاف ہونے چاہیئں۔

The post اسٹیبلشمنٹ نے کسی کو اتنا سپورٹ نہیں کیا جتنا موجودہ حکومت کوکیا، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jry08i

فضل الرحمان کو جان لیں شہباز شریف پچ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں، ترجمان حکومت پنجاب

 لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان فیض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو جان لینا چاہیے کہ شہباز شریف پچ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں۔

گزشتہ روز کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے اور شہباز شریف کے ڈیڑھ سال سے پی ڈی ایم کی بڑھکیں سن سن کر عوام کے کام پک چکے ہیں۔ یہی حکومت مخالف بڑھکیں پہلے بلاول بھٹو زرداری اور بیگم صفدر اعوان مارتے تھے، طوطا اور مینا کی غیر موجودگی میں شہباز شریف نے بھی وہی کھوکھلی باتیں کیں، شہباز شریف کہتے ہیں کہ موقع ملا تو ملک کے تمام مسائل حل کریں گے، 40 سال پنجاب پر حکومت کرنے والوں کو ایک اور موقع کا انتظار انتہائی مضحکہ خیز بیان ہے، عوام باشعور ہو چکی، شہباز شریف کی حکومت کی خواہش صرف خواہش ہی رہے گی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپنی ہی سیٹ نہ جیت سکنے والے مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کی قیادت کر رہے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ سیاسی بے روزگار مولانا فضل الرحمان کے پاس پیسے ختم ہو چکے، اب مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم اور (ن) لیگ سے پیسے اینٹھنے کے چکر میں احتجاج کی کال دے رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کو جان لینا چاہیے کہ شہباز شریف پچ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں۔حکومت نے اپوزیشن کے شور شرابے کے باوجود تین سال کامیابی و کامرانی سے مکمل کیے ہیں، اب بھی اپوزیشن کی گیدڑ بھپکیوں سے حکومت کو کئی خطرہ نہیں۔

The post فضل الرحمان کو جان لیں شہباز شریف پچ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں، ترجمان حکومت پنجاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zuKSjR

کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے

 کراچی: سندھ بھر میں کورونا وبا کی چوتھی لہر کے پیش نظر بند ہونے والے تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وبا کی چوتھی لہر کے پیش نظر بند ہونے والے تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق صرف وہ تعلیمی ادارے ہی کھلیں گے جہاں کا تدریسی و غیر تدریسی عملہ مکمل طور پر ویکسی نیشن کرواچکا ہوگا، تعلیمی ادارے ہفتے میں 6 روز کھولے جائیں گے، طلبہ کو تین روز 50 فیصد حاضری کے فارمولے کے تحت بلایا جائے گا جب کہ بچوں کے والدین کو بھی کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اسکولوں میں جمع کروانا ہوں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کی چوتھی لہر کے پیش نظر 16 جولائی کو سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے تھے۔

The post کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Wt8xCx

کورونا سے مزید 66 افراد جاں بحق، مصدقہ مریضوں کی تعداد 93690 ہوگئی

 اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کی مختلف اقسام نے مزید 66 افراد کی جان لے لی جب کہ اس وبا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 93 ہزار690 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 56 ہزار 279 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3800 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.75 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق اب تکملک میں 11 لاکھ 56 ہزار 281 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے جن میں سے 10 لاکھ 36 ہزار 921 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

ملک میں گزشتہ روز کورونا کے 66 مریض جاں بحق ہوئے، اس طرح اب تک یہ وبا ملک میں 25 ہزار 670 انسانی جانیں لے چکی ہے۔ اس وقت کورونا کے 93 ہزار 690 مصدقہ مریض ہیں جن میں سے 5 ہزار 612 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

The post کورونا سے مزید 66 افراد جاں بحق، مصدقہ مریضوں کی تعداد 93690 ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38uOiqF

خیبرپختونخوا میں چائنیزسمیت غیرملکیوں کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

 پشاور: خیبرپختونخوا میں چائنیزسمیت غیرملکیوں کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے سنٹرل پولیس آفس پشاورمیں ایک اعلیٰ سطحی ویڈیولنک کانفرنس کی صدارت کی، جس میں صوبہ بھر کے ریجنل پولیس افسروں اور ضلعی پولیس افسروں نے اپنے اپنے ریجن میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، دہشت گردی اورسنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب اشتہاریوں کے خلاف آپریشنز، منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

پولیس سربراہ نے کانفرنس کے شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ بدلتی صورتحال میں دہشت گردی کے خلاف باقاعدہ منصوبہ بندی اور لائحہ عمل اپنا کر کاروائیاں عمل میں لائیں اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ قریبی رابطہ استوار کر کے انٹیلی جنس کی بنیاد پر نتیجہ خیز اقدامات اٹھائیں۔ کانفرنس کے شرکاءکو سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کر کے کاروائیاں کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ انہیں مطلوب اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر مربوط حکمت عملی کے ساتھ چھاپے مارنے کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔ آئی جی پی نے کانفرنس کے شرکاءکو ہدایت کی کہ وہ دہشت گردوں اوراشتہاریوں کے خلاف کی گئی کاروائیوں پر مبنی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر سنٹرل پولیس آفس بھجوایا کریں۔

اسی طرح کانفرنس کے شرکاءکو صوبہ بھر میں مختلف پراجیکٹس پر غیر ملکیوں بالخصوص سی پیک پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کو فول پروف سیکورٹی ہر قیمت پر یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ آئی جی پی نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے پر مامور غیر ملکیوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا اور انہیں سیکیورٹی دینے کے لئے جدید آلات اور ڈرون کیمروں سے بھر پور استفادہ کیا جائے۔ آئی جی پی نے صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف قائم کی گئی نیٹ ٹیموں کو مزید موثر اور فعال بنانے اور صوبے کو منشیات کی لعنت سے ہر قیمت پر پاک کرنے کی بھی ہدایت کی۔

آئی جی پی نے کہا کہ صوبے میں ٹیرارزم سے ٹوارزم کا سفر انتہائی کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ جس کا واضح ثبوت عیدالاضحی کے موقع پر لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں کی سیاحتی مقامات تک رسائی ہے اور بالخصوص ہزارہ اور مالاکنڈ کے اعلیٰ پولیس حکام کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے ریجن میں سیاحت کے فراہم کے لئے پروایکٹو پولیسنگ کو اپنائیں۔ اس کے لئے اعلیٰ تعلیمی یافتہ اور اچھے اخلاق اور اوصاف کے حامل پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگوائیں۔ آئی جی پی نے اعلیٰ پولیس حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ خود بھی فیلڈ میں نکل کر امن وامان کے قیام کے لئے مصروف پولیس اہلکاروں کی نگرانی کریں اور جہاں ضرورت ہو پولیس کی ٹیموں کو خود فرنٹ سے لیڈ کرکے معیاری پولیسنگ کو آگے بڑھائیں۔ آئی جی پی نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اوردہشت گردوں اورسنگین وارداتوں میں ملوث عناصر کے خلاف موثر کاروائیوں کو ہر قیمت پر نتیجہ خیز بنایا جائے گا۔

The post خیبرپختونخوا میں چائنیزسمیت غیرملکیوں کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ysTmXd

جنسی جرائم کی روک تھام کیلئے نوجوانوں کی کردار سازی کرنا ہوگی!

ملک میں خواتین پر تشدد اور زیادتی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے۔ حال ہی میں یوم آزادی کے موقع پرمینار پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکر سے نارروا سلوک نے پوری قوم کو دکھی کر دیا ہے۔ اس خاتون کے علاوہ ملک بھر سے متعدد خواتین سے زیادتی، تشدد اور ہراسگی کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان مجرموں کے خلاف اگرچہ کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے مگر وقت کا تقاضہ یہ ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے اور عملی طور پر کام کیا جائے۔ ’’خواتین پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات اور ان کی روک تھام‘‘ کے حوالے سے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔

طلعت نقوی ( رکن پنجاب اسمبلی ورہنما پاکستان تحریک انصاف)

ہمارا معاشرہ اب خراب نہیں ہوا بلکہ پہلے سے ہے مگر اب لوگ بے نقاب ہوئے ہیں۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں وقت کے ساتھ ساتھ جرائم میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ موبائل فون، منشیات کا استعمال اور والدین کی اپنے بچوں سے دوری ہے۔ ہم اپنے بچوں سے بات نہیں کرتے، ہمارے پاس ان کیلئے وقت نہیں ہے۔ ہم اپنے بچوں کی تربیت میں زیادہ دلچسپی نہیں لیتے اور سمجھتے ہیں کہ یہ سکول اور اساتذہ کا کام ہے۔

اساتذہ کو ہم نے صرف کمرشل کر دیا کہ وہ بچے کو کچھ کہہ بھی نہیں سکتے، اگر کہتے ہیں تو والدین یا خود بچہ یہ سنا دیتا ہے کہ ہم فیس دیتے ہیں۔ ہم اخلاقی لحاظ سے پستی کی طرف جا رہے ہیں جو افسوسناک ہے۔ ہمیں اپنے ارد گرد جتنے جرائم نظر آرہے ہیں ان میں سے بیشتر کی جڑ منشیات ہیں۔ اسے سٹیٹس سمبل بنا دیا گیا اور فیشن کے طور پر نشہ کیا جاتا ہے۔ اسی طرح طلبہ اور نوجوانوں میں اس کا رجحان بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں،۔

نور مقدم کیس میں بھی کہیں نہ کہیں منشیات کا عمل دخل ہے۔ ہمیں جرائم کی اس جڑ کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔ مینار پاکستان واقعہ بدترین اور افسوسناک ہے جس نے کئی سوالات کو جنم دیکر ہمیں تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

سوال یہ ہے کہ 400 نوجوانوں کو ایسا جرم کرنے کی سوچ کہاں سے آئی؟ اس وقت ان کی حیاء کہاں تھی؟ اب کے ساتھ کیا کیا جائے گا؟میرے نزدیک ان بچوں کو جیلوں میں نہیں رکھا جاسکتا اور نہ ہی یہ حل ہے۔ جیلوں سے تو یہ بڑے مجرم بن کر نکلیں گے اور اس طرح ملک کو مزید مشکلات سے دوچار کریں گے۔ انہیں ان کے جرم پر ندامت کا احساس دلوانا چاہیے اور ان کی تربیت کرنی چاہیے۔

میرے نزدیک جیلیں بھرنے سے بہتر ہے کہ ان کی سزا کے مطابق مقررہ مدت کیلئے انہیں کمیونٹی سروس کی طرف لایا جائے، ان سے سڑکوں، گلی محلوں کی صفائی ستھرائی و معاشرے کو سدھارنے والے دیگر کام کروائے جائے،ساتھ ساتھ ان کی تربیت کی جائے، اس طرح معاشرے میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ اس حوالے سے جلد اسمبلی میں قرارداد پیش کروں گی۔اس میں اگرچہ بہت مشکلات آئیں گی مگر ہمیں آہستہ آہستہ مستقل جدوجہد کے ذریعے ملک کو سنوارنا ہے۔

خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر ہمیں معاشرے کو شعور دینا ہوگا، انہیں قوانین کے بارے میں بتانا ہوگا۔ ہمیں اس حوالے سے ڈائیلاگ کرنے چاہئیں جن میں مردوں کو بھی لازمی شامل کیا جائے۔ ہم نے سپورٹس بورڈ میں کافی اقدامات کیے ہیں۔ کورونا کی وباء کی وجہ سے اگرچہ بہت سارے کام رکے ہوئے ہیں مگر ہم اپنی بہترین کوشش کر رہے ہیں کہ جو ممکن ہے وہ کام کریں۔ ہم کلچر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ایسے اقدامات کرنے جا رہے ہیں جس سے نوجوانوں کو اچھے کاموں کی طرف راغب کیا جاسکے۔

 صدف اصغر (لیڈی سب انسپکٹر پنجاب پولیس)

مینار پاکستان واقعہ نے سب کو ہی ہلا کر رکھ دیا، ایسے واقعات سب کے ذہنوں پر گہرے نقش چھوڑتے ہیں، بطور خاتون ایسے واقعات پر دل ہل جاتا ہے اور دکھ ہوتا ہے، جب تک ایسے درندوں کو عبرتناک سزائیں نہیں دی جائیں گی تب تک ایسے جرائم کو روکنا مشکل ہوگا۔

2017ء میں پولیس میں جینڈ بیسڈ وائلنس کے خاتمے کیلئے الگ سیل بنا کر کام کا آغاز ہوا، پہلے سال 100 کیس رپورٹ ہوئے مگر آہستہ آہستہ رپورٹنگ میں بہتری آئی اور رواں سال 8 ماہ میں 300 کیس رپورٹ ہوئے جن میں چھوٹی بچیاں بھی زیادتی کا شکار ہوئی اور ان میں زیادتی کرنے والے چھوٹے بچے بھی شامل ہیں، زیادتی کے ایک مجرم کی عمر 12 سال ہے، سوال یہ ہے اسے کس چیز نے اس جرم پر مجبور کیا؟ اس کی تربیت سازی میں کہاں کمی رہی؟

کیا اسے معاشرے نے خراب کیا یا کوئی اور وجہ تھی؟وزیراعظم کا ویژن ریاست مدینہ ہے جو بہترین ہے، خواتین اسلامی اقدار اپنائیں اور خود کو دین کے قریب کریں، مرد بھی اسلامی تعلیمات پر عمل کریں تو یہ معاشرہ پرامن اور پرسکون ہوجائے گا۔ کسی کا کردار اس بات کا لائسنس نہیں ہے کہ اس کے ساتھ بدتمیزی یا زیادتی کی جائے، جس نے جرم کیا ہے اسے لازمی سزا ملنی چاہیے، ہمیں ’وکٹم بلیمنگ‘ کی روش کو ترک کرنا ہوگا۔ تشدد و زیادتی کی صورت میں جلد از جلد پولیس کو رپورٹ کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ ثبوت حاصل کیے جائیں، ہمیں لوگوں کو اس حوالے سے آگاہی دینا ہوگی۔

بشریٰ خالق (نمائندہ سول سوسائٹی )

میڈیا سول سوسائٹی کا ایک اہم حصہ ہے اور اس کے بغیر آواز اور کام کو وسعت نہیں دی جاسکتی۔ خواتین پر تشدد کے حوالے سے بنائی جانے والی رپورٹس میں ڈیٹا کا بڑا ذریعہ میڈیا میں رپورٹ ہونے والے کیس ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے اخبارات پر زیادہ انحصار رہا ہے اور اب بھی ہے کیونکہ یہ خبریں ریکارڈ کا حصہ بن جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف ویب سائٹس، موبائل ایپ، پولیس، محتسب کا ادارہ، 15 و دیگر ہیلپ لائنز سے بھی ڈیٹا حاصل کیا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی اگرچہ بہت سارے واقعات سامنے آتے ہیں مگر وہاں لاقانونیت زیادہ ہے، وہ ڈیٹا مبہم ہوتا ہے جسے چیک کیا جاتا ہے کہ کہیں فیک تو نہیں۔ بدقسمتی سے اس وقت خواتین کے حوالے سے جس نوعیت کے جرائم سامنے آرہے ہیں یہ ریاست، حکومت اور معاشرے کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔نور مقدم کیس ہو یا کسی دور دراز علاقے میں خاتون سے ہونے والی زیادتی، یہ افسوسناک واقعات کا ختم نہ ہونے والا سلسلہ ہے جس نے لوگوں کو ذہنی اذیت سے دوچار کر دیا ہے۔

افسوس ہے کہ خواتین کیلئے کبھی بھی موافق حالات نہیں رہے مگر اب جو جس طرح کے واقعات رونما ہورہے ہیں ان سے روح کانپ جاتی ہے۔ مینار پاکستان واقعہ پرعالمی سطح پر تشوش کا اظہار کیا جارہا ہے، مختلف بین الاقوامی چینلز نے اسے رپورٹ کیا، بے شمار لوگوں نے ہم سے رابطے کر کے پریشانی کا اظہار کیا۔ ہمیں یہیں رک کر فیصلہ کرنا پڑے گا کہ کس سمت میں جانا ہے۔ مینار پاکستان پر 400 افراد کی شکل میں ہمارا مجموعی رویہ سامنے آیا ہے جو شرمناک ہے۔

تمام مرد ایک جیسے نہیں مگر ہمارے گھروں اور شاہراہوں پر جو لوگ خواتین کے حوالے سے غلط سوچ کے حامل ہیں ،انہیں روکنا ہوگا۔اس واقعے سے ہمارے اداروں کا رویہ بھی سامنے آیا ہے۔ کسی کے کردار پر بات کرنا اداروں کا مینڈیٹ نہیں، تربیت اور اخلاقیات کا کام گھر، مدارس، تعلیمی درسگاہوں کا ہے، ہمیں متاثرہ خاتون کے ساتھ صرف اس لیے کھڑے ہونا ہے کہ آئندہ کسی کے ساتھ ایسا واقعہ نہ ہو۔ ہمیں ان 400 نوجوانوں کی بھی فکر ہے کہ یہ کدھر جارہے ہیں، نوجوانوں کی تربیت سازی کیلئے حکومت کے پاس کیا لائحہ عمل ہے؟ان کیلئے کیا منصوبہ بندی کی گئی ہے؟

اگر ہم نے یوتھ کو اسی طرح چھوڑ دیا اور انگیج نہ کیا تو مزید تباہی کی طرف جائیں گے۔اس وقت ضرورت ہے کہ یوتھ کی تربیت کیلئے نئے ٹریننگ سینٹرز قائم کیے جائیں اور بڑے پیمانے پر تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں۔ میرے نزدیک معاشرہ اس وقت ترقی کرے گا جب خاتون اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی وقت باہر نکل سکے اور اسے کوئی خطرہ نہ ہو۔ ہمیں سمجھنا چاہیے کہ صنفی برابری اور صنفی ترقی کی سوچ کو خود پر نافذ کیے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

طاقتور طبقہ یہ تسلیم کرے کہ خواتین پر تشدد ہے، جن اداروں کے پاس اختیار ہے وہ اس سوچ اور جرائم کا خاتمہ کرسکتے ہیں لہٰذا موثر پالیسی بنا کر ایسا سازگار ماحول بنایا جائے جس میں مرد و خواتین اور ٹرانس جیندر سب کو ہی برابر حقوق حاصل ہوں۔ قوا نین کو صرف سزا کیلئے ہی نہیں بلکہ جرائم کی روک تھام کیلئے بھی استعمال کیا جائے،ا س کیلئے قوانین اور سزاؤں کی تشہیر کی جائے اور ساتھ ساتھ عملدرآمد کا میکنزم بھی بہتر بنایا جائے۔

ٹک ٹاک اور پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی اور نوجوانوں کو جیلوں میں ڈالنا حل نہیں ہے، ایسے سخت فیصلے بگاڑ پیدا کر سکتے ہیں،ا گر ہم نے یوتھ کو تربیت نہ دی اور انہیں اسی طرح چھوڑ دیا تو تباہی کی طرف نکل جائیں گے۔ پنجاب کمیشن آن سٹیٹس آف وویمن خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے قائم بہترین ادارہ ہے، اس کی چیئرپرسن فوری تعینات کیا جائے تاکہ خواتین پر تشدد جیسے مسائل کی روک تھام کیلئے موثر کام ہوسکے۔

نبیلہ شاہین (ماہر قانون و نمائندہ سول سوسائٹی )

صنفی برابری کا تعلق صرف خواتین کے حقوق سے نہیں بلکہ یہ مرد، عورت اورخواجہ سرا، تینوں کے حقوق کی بات ہے لہٰذا ہمیں اس کو سمجھنے اور اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں صنفی برابری کے حوالے سے غلط فہمی کو دور کرنا اور مجموعی معاشرتی رویے کو تبدیل کرنا ہوگا۔ پاکستان نے صنفی امتیاز کے خاتمے کے حوالے سے سیڈا کنونشن پر اس وقت دستخط کیے جب بہت کم ممالک نے کیے تھے لہٰذا خیال تھا کہ جلد صنفی امتیاز کا خاتمہ ہوگا مگر اس پر عملدرآمد کے میکنزم میں بہت عرصہ لگا اور تاحال اس پر صحیح معنوں میں عملدرآمد نہیں ہوسکا۔

پاکستان نے عالمی معاہدوں کے حوالے سے ہر سال عالمی اداروں کو اپنی رپورٹ جمع کروانی ہوتی ہے جو ’سب اچھا ہے‘ لکھ کر پیش کر دی جاتی ہے، رپورٹ دینے سے پہلے سول سوسائٹی اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے شیئر کی جانی چاہیے۔ وویمن ڈویلپمنٹ، یوتھ ڈویلپمنٹ، ہیومن رائٹس کے حوالے سے پالیسیاں موجود ہیں مگر بدقسمتی سے میکنزم بنا کر بعد میں کام ادھورا چھور دیا جاتا ہے، خواتین کے حقوق و تحفظ کیلئے قائم ادارے اپنی سالانہ رپورٹ مرتب نہیں کرتے اور نہ ہی اسمبلی میں پیش کرتے ہیں۔

لوگوں کو اپنے بنیادی انسانی حقوق سمیت دیگر قوانین کا معلوم نہیں ہے، انہیں اداروں تک رسائی نہیں ہے اور نہ ہی وہ اپنے حق کیلئے آواز اٹھاتے ہیں، کام کی جگہ پر ہراسگی کے حوالے سے تو مانیٹرنگ آسان ہے مگر عوامی مقامات پر اس حوالے سے کوئی میکنزم موجود نہیں، مینار پاکستان واقعہ میں سے کتنے لوگ جرم کی نوعیت اور سزا کے بارے میں جانتے تھے؟ اس کے علاوہ خواتین پر تشدد اور ہراسگی کے دیگر واقعات میں لوگ ویڈیوز بناتے رہے، کیا انہیں قانون اور سزا کا علم ہے؟ کیا انہیں قانون، پولیس ، سکیورٹی اداروں اور سزا کا ڈر ہے؟ یہ ریاست اور اداروں کی کمزوری تو نہیں؟

موجودہ دور حکومت میں خواتین اور بچوں پر تشدد جیسے مسائل میں اضافہ ہو اہے، قوانین پر عملدرآمد میں کمی آئی ہے لہٰذا ہمیں پالیسیوں اور کارکردگی کا جائزہ لینا ہوگا اور جہاں مسائل ہیں انہیں دور کرنا ہوگا۔ سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں ضابطہ اخلاق وضع کرنا لازمی ہے مگر کیا اس پر عمل ہورہا ہے؟ کیا وویمن ہراسمنٹ کمیٹیاں قائم اور فعال ہیں؟ کیا یہ کام صرف کاغذوں اور تصاویر کی حد تک تو نہیں؟ افسوس ہے کہ خواتین کے چند مخصوص اداروں کے علاوہ کسی کو اس حوالے سے علم نہیں۔

تمام بس اڈوں، پبلک ٹرانسپورٹ ، پارکس اور عوامی مقامات پر خواتین پر تشدد اور ہراسمنٹ کے حوالے سے موجود قوانین کی تشہیر کی جائے اور انہیں جینڈر فرینڈلی بنایا جائے۔

 

The post جنسی جرائم کی روک تھام کیلئے نوجوانوں کی کردار سازی کرنا ہوگی! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ztpnjn

نوکری کا جھانسہ دیکر ایک اورخاتون سے اجتماعی زیادتی

لاہور: شہر میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے جب کہ سندر میں نوکری کا جھانسہ دے کر ایک اور خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

سندر کے علاقے میں دو افراد نے خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون کے مطابق اس کی ملزم بابر سے انٹرنیٹ پر دوستی ہوئی جس نے اس سے نوکری دلوانے کے لیے12لاکھ مالیت کا سونے کا سیٹ بھی لیا۔

وقوعہ کے روز بابر نے مجھے ڈیفنس سے اقبال ٹاؤن اور پھر بحریہ ٹاؤن بلایا جہاں اس نے اپنے دوست کے ہمراہ اس سے زیادتی کی ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزمان گرفت میں نہ آ سکے۔

ادھر غازی آباد میں دکاندار نے 7 سالہ بچے کوبد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ایس ایچ او غازی آباد محمد ذکاء کے مطابق متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم اشفاق کو گرفتار کر لیا گیا۔

 

The post نوکری کا جھانسہ دیکر ایک اورخاتون سے اجتماعی زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Y2HRsZ

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کی تجویز

پشاور: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق میدانی علاقوں میں دسمبر اور پہاڑی علاقوں میں انتخابات  مارچ تک کرانے پر غور کیا جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے 31 اگست تک خیبر پختونخوا حکومت سے بلدیاتی انتخابات کرانے کی تاریخ مانگی ہے جبکہ صوبائی حکومت نے کابینہ سے مشاورت کیلئے مہلت مانگی ہے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق بیک وقت پورے صوبے میں انتخابات کرانے کے لیے  وسائل نہیں ہیں۔ حکومت اگلے سال بلدیاتی انتخابات کرانے کی خواہشمند ہے جبکہ الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ آئینی مدت گزرنے کے بعد  مزید تاخیر نہ کی جائے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومت کے درمیان بلدیاتی انتخابات دسمبر میں کرائے جانے پر اتفاق ہونے کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں میدانی علاقوں اور دوسرے مرحلے میں پہاڑی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کرائے جانے کی تجویز زیر غور ہے تاہم حتمی فیصلہ کابینہ کے فیصلے کے بعد ہو گا۔

 

The post خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کی تجویز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zycrss

مربوط افغان حکومت کیلیے پاکستان کی پس پردہ رابطہ کاری جاری

کراچی: افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد بدلتی ہوئی صورتحال کے بعد وفاق کسی بھی حتمی پالیسی کوا ختیار کرنے کے حوالے سے اعلی سطح پر عالمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام پہلوں کا جائزہ لے رہا ہے جب کہ اس حوالے سے یہ جائزہ لیا جارہا ہے کہ عالمی طاقتوں اور برداری کی افغانستان کے لیے پالیسی کیا ہوگی؟

اہم ترین وفاق کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں متوقع حکومت کی حمایت عالمی منظر نامہ سامنے آنے کے بعد کی جاسکتی ہے۔عالمی منظر نامہ یہ دیکھا جائے گا کہ عالمی طاقتوں اور ممالک کی افغانستان میں ممکنہ حکومت کی تشکیل کی صورت میں پالیسی کیا ہوگی؟

پاکستان اپنی قومی سلامتی کی پالیسی کو دیکھتے ہوئے متوقع افغان حکومت کی حمایت کا اعلان کرسکتا ہے۔تاہم اس اعلان سے قبل تمام امور اور عالمی حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔ افغانستان کے لیے کیا پالیسی اختیار کی جائے۔اس پر اعلی سطح پرمشاورت جاری ہے۔

پاکستان افغانستان کے سیاسی حل پر یقین رکھتا ہے۔اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے سفارتی رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مربوط حکومت کے قیام کے لیے پس پردہ رابطہ کاری جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق افغانستان کے لیے حتمی پالیسی اختیار کرنے سے قبل دوبارہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گا۔اگر ضروری ہوا تو پارلیمان یا پارلیمانی قیادت کا اعتماد میں لیا جا سکتا ہے۔

 

The post مربوط افغان حکومت کیلیے پاکستان کی پس پردہ رابطہ کاری جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zwr9A4

رشتہ نہ دینے پر نوجوان نے لڑکی کو چھری کے وار سے زخمی کردیا

نارتھ کراچی میں شادی نہ ہونے پر لڑکے نے نوجوان لڑکی پر چھری سے حملہ کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر 5 سمام شاپنگ سینٹر کے قریب ملزم ایاز نے گھر کے
باہر موجود لڑکی 22 سالہ مصباح دختر عبدالصمد کو چھری کا وار کر کے زخمی کردیا۔ پولیس نے پہنچ کر ملزم ایاز کو گرفتار کرلیا۔ جب کہ زخمی لڑکی کو عباسی شہید اسپتال پہنچادیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق اورنگی ٹاؤن سے ہے اور وہ لڑکی کو پسند کرتا تھا، تاہم لڑکی کا رشتہ کہیں اور طے ہونے پر اس نے یہ قدم اٹھایا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

The post رشتہ نہ دینے پر نوجوان نے لڑکی کو چھری کے وار سے زخمی کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kBAFfe

لوگوں حکومت کے خلاف اٹھو اور انقلاب لاؤ اب کوئی راستہ نہیں، فضل الرحمان

 کراچی: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کو کہاں سے کہاں پہنچادیا؟ آج دنیا آگے بڑھ رہی ہے لیکن پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے، لوگوں اٹھو اور انقلاب لاؤ کیوں کہ انقلاب کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو کہاں سے کہاں پہنچادیا؟ ہمیں ایک غیر محفوظ قوم بنادیا، آج دنیا آگے بڑھ رہی ہے لیکن پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے، لوگوں اٹھو اور انقلاب لاؤ کیوں کہ انقلاب کے سوا کوئی راستہ نہیں، ایسی صورتحال میں خاموش نہیں رہ سکتے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ چین اس خطے کی طاقت ہے جسے اقوام متحدہ میں ویٹو پاور حاصل ہے، ہم نے چین کو پاکستان کے راستے سے تجارت کی دعوت دی، سی پیک شروع ہوا تو عالمی قوتوں کو برداشت نہیں ہوا کہ پاکستانی ترقی کی راہ پر جارہا ہے اور نواز شریف کی حکومت کو ختم کردیا گیا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ عمران خان نے امریکا کے خلاف نمائشی مخالفت کی، تم کہتے ہو اڈے نہیں دو گے، اڈے تم سے مانگے کس نے ہیں؟ وہ تو ہیں ہی ان کے پاس، موجودہ حکومت نے تو اسلام آباد کے تمام ہوٹل امریکیوں کے حوالے کردیے، جو مودی ہمارا فون اٹھانے کو تیار نہیں ہم نے وہ کشمیر مودی کو بیچ دیا، جو بقیہ کشمیر رہ گیا تو اسے بھی عمران خان ریفرنڈم کی نذر کرنے کی بات کرتا ہے۔

یہ پڑھیں : حکومت کو دفن کرنے کیلیے لاکھوں لوگ لے کر اسلام آباد جائیں گے، شہباز شریف

فضل الرحمان نے کہا کہ اس وزیراعظم کو یہ تک نہیں پتا کہ کشمیر پر ریاست کا موقف کیا ہے؟ اور اس پر اقوام متحدہ کی کون کون سی قرار دادیں منظور ہوئی ہیں، جن قوتوں نے ملک بھر میں ووٹ چوری کیا ان ہی قوتوں نے کشمیر میں بھی ووٹ چوری کرکے عمران خان کے حوالے کیا، موجودہ حکومت کے خلاف روڈ کاررواں بھی چلیں گے اور اسلام آباد کی طرف مارچ بھی ہوگا۔

افغانستان کے حالات پر انہوں ںے کہا کہ حکومت افغانستان پر طالبان کی حکومت کو غیر مشروط طور پر تسلیم کرے اور فراخدلی کا مظاہرہ کرے، امریکا اور نیٹو سمیت دیگر عالمی قوتیں بھی معاہدے کی پاس داری کریں، مان لیں کہ تم شکست کھا چکے ہو اور شکست خوردہ قوت کبھی شرائط عائد نہیں کرتی، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہوں۔

The post لوگوں حکومت کے خلاف اٹھو اور انقلاب لاؤ اب کوئی راستہ نہیں، فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mKpQdo

پی ڈی ایم کا کراچی جلسہ دراصل پیپلزپارٹی کے خلاف تھا، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا کراچی جلسہ دراصل پیپلزپارٹی کے خلاف تھا۔

چوہدری فواد حسین نے کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج پی ڈی ایم نے صرف شو کیا جس میں کوئی پاور نہیں تھی، ایسی نااہل اور غیر سنجیدہ اپوزیشن پاکستان کی تاریخ میں دیکھنے کو نہیں ملتی، یہ آئندہ سات سال بھی احتجاجی بینرز اٹھا کر گزارا کریں گے، پی ڈی ایم کا کراچی جلسہ دراصل پیپلزپارٹی کے خلاف تھا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تین دہائیوں سے اقتدار پر مسلط موروثی خاندان کراچی کی ابتری اور سندھ کی بدحالی کے ذمے دار ہیں، سندھ کے عوام سوال کر رہے ہیں کہ ان کا سرمایہ کہاں گیا؟ کوئی شک نہیں سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف پر ”برادر خورد نہ باش‘‘ کا محاورہ صادق آتا ہے، شہبازشریف بے چارے کو نوازشریف نے سوگنڈے سوڈنڈے کھانے کے لئے رکھا ہوا ہے، شہباز صاحب مہنگائی اس لیے ہوئی کیونکہ آپ کے بڑے بھائی داماد اور صاحبزادگان عوام کی جیب کاٹ کر لندن چلے گئے، عوام کے ذہنوں میں نعرہ ’’شیر آٹا کھا گیا‘‘ ابھی تازہ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کورونا وباء کے پیش نظر جلسوں کی صورت قانون اور ایس او پیز کی دھجیاں اڑانا قابل مذمت ہے، ان حالات میں انہیں اپنے کارکنان سے کہنا چاہیے تھا کہ خود کو گھر تک محدود کرلیں لیکن یہ ذاتی سیاسی مفادات کی خاطر اپنے کارکنان کو بطور ایندھن استعمال کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن آخر کب تک معصوم عوام کی جانوں سے یوں ہی کھیلتی رہے گی؟ کورونا سے اپنوں کو کھونے والے باشعورعوام انھیں کبھی معاف نہیں کریں گے، مولانا صاحب سے گزارش ہے کہ اپنی سیاسی انا کی تسکین کے لیے خود کو مزید رسوا  نہ کریں، مولانا نے جس اتحاد کی بھی قیادت کی وہ کامیاب نہ ہو سکا، ایم ایم اے کی مثال سب کے سامنے ہے۔

The post پی ڈی ایم کا کراچی جلسہ دراصل پیپلزپارٹی کے خلاف تھا، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kz5a5x

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...