سینیٹ انتخابات پر پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، 274 اہلکار خدمات سرانجام دینگے

 پشاور: سینیٹ انتخابات پر پشاور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، 274 اہلکار اسمبلی کے اندر اور اطراف میں خدمات سر انجام دینگے۔

کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سینیٹ انتخابات کے لئے سیکیورٹی پلان جاری کردیا۔ ایس ایس آپریشنز یاسر آفریدی کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے پشاور پولیس کے کم و بیش 274 اہلکار اور افسران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں، شہر میں موبائل اور رائیڈرز اسکواڈ کی گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فول پروف سیکیورٹی کی خاطر حساس اور اہم مقامات، سرکاری املاک و دفاتر کی بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی، سیکیورٹی پلان کے تحت فول پروف سکیورٹی کی خاطر لیڈیز پولیس بھی خدمات انجام دیں گی۔

سیکیورٹی پلان کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئیک رسپانس کمانڈوز کو خصوصی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں، سماج دشمن عناصر اور دیگر جرائم پیشہ عناصر پر بھی خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام سیکیورٹی انتظامات کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے مانیٹر کیے جائیں گے۔

The post سینیٹ انتخابات پر پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، 274 اہلکار خدمات سرانجام دینگے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3uMdOll

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...