بی این پی عوامی کی نسیمہ احسان کا بی این پی مینگل میں شمولیت کا اعلان 

 کوئٹہ: بی این پی عوامی کی نسیمہ احسان نے بی این پی مینگل میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کی نسیمہ احسان نے سردار اختر مینگل کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر سردار اختر مینگل نے کہا کہ نسیمہ احسان کا بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت نہایت خوشی کا لمحہ ہے، بلوچستان میں قوم پرست سیاست دانوں کا ملکی سیاست میں اہم کردار رہا ہے، سیاست کے سفر میں بہت کچھ کھویا اور پایا ہے، جمہوری عمل سے ہمیں ہمیشہ دور ہٹانے کی کوشش کی گئی، بلوچستان کے حقوق کی بات کرنے پر لاشوں کے تحفے دیے گئے جب کہ  سیاسی کارکنوں پر آفرین ہے جنہوں نے ظلم کے باوجود جمہوریت کا علم بلند رکھا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ حکمران اپنی کرپشن چھپانے کے لئے عوام پر قرضوں کا بوجھ ڈالتے ہیں، لاشوں کے ہمراہ احتجاج کرنے والوں کے پاس آنے میں بھی وزیر اعظم کو دقعت ہو رہی تھی۔

 

 

The post بی این پی عوامی کی نسیمہ احسان کا بی این پی مینگل میں شمولیت کا اعلان  appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dYcaap

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...