ہمارا کام حکومت کو پریشان کرنا تھا تو وہ کردیا، بلاول

 اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کو پریشان کرکے الیکشن جیت چکی ہے، آج جلدی سوئیں گے، کل جلدی اٹھ کر ووٹ ڈالیں گے۔

اسلام آباد میں اپوزیشن کے اعزاز میں عشائیہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت اپنے اتحادیوں اور ارکان اسمبلی کے بھی مسائل حل نہیں کر رہی، حکومت اپنے لوگوں کے بارے میں پریشان ہے، ہمارا کام حکومت کو پریشان کرنا تھا سو وہ کردیا اب حکومت محنت کر رہی ہے کہ کیسے اراکین اور اپنے اتحادیوں کو قابو کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جیت چکے ہیں، آج ہم جلدی سوئیں گے اور کل صبح جلدی اٹھ کر ووٹ ڈالیں گے، غلط تصویر کشی کی جا رہی ہے کہ اپوزیشن پیسہ استعمال کر رہی ہے، اگر پیسہ استعمال ہو رہا ہے تو وہ حکومت کر رہی ہے، ان کی ویڈیوز موجود ہیں۔

بلاول نے کہا کہ عمران خان اپنے اراکین کو رشوت دینے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک جج کو سزا دی گئی کہ اس نے کیسے ہمت کی کہ ایک کٹھ پتلی سے سوال پوچھے، ہماری تیاری مکمل ہے، ہم ہر صورتحال کے لیے تیار ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ حکومت پہلی بار ایک نشست پر پریشان ہے، آپ کا پسینہ کیوں نکل رہ ہے خان صاحب؟ کیا آپ کو پتا چل گیا کہ جب پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم میدان میں آ جاتے ہیں تو بھاگنے کا راستہ نہیں ملتا۔

The post ہمارا کام حکومت کو پریشان کرنا تھا تو وہ کردیا، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kBNgOU

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...