سفاک بیٹے اور بہو کے ہاتھوں حبسِ بیجا میں رکھی بوڑھی خاتون بازیاب

کراچی: پولیس نے سفاک بیٹے اور بہو کے ہاتھوں حبسِ بیجا میں رکھی ہوئی بوڑھی خاتون کو بازیاب کرالیا۔

ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کے مطابق پولیس نے بدبخت و سفاک سفاک بیٹے اور اس کی بیوی کے ہاتھوں ضعیف العمر خاتون کو بازیاب کرالیا ہے، دونوں میاں بیوی بوڑھی خاتون کو نشہ آور آدویات کھلا کر گھر میں بند کرکے رکھتے تھے۔

ایس ایس پی غربی نے بتایا کہ بیٹے اور بہو نے سندھ کے نواحی علاقے کھپرو میں موجود مکان کی لالچ میں ضعیف العمر خاتون کو قید میں رکھا ہوا تھا، پولیس نے اطلاع ملتے ہی کاروائی کر کے حبسِ بیجا میں رکھی ہوئی خاتون کو بازیاب کروایا اور ملزمان کو گرفتار کیا۔ضعیف العمر خاتون کو برائے میڈیکل پولیس کی نگرانی میں اسپتال روانہ کیا گیا۔

 

The post سفاک بیٹے اور بہو کے ہاتھوں حبسِ بیجا میں رکھی بوڑھی خاتون بازیاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jykhMQ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...