ملتان میں درختوں کی کٹائی پر ڈی ایچ اے سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے ملتان میں درختوں کو کاٹنے پر ڈی ایچ اے سے 15 روز میں جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں ملتان میں درختوں کو کاٹنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔عدالت نے ڈی ایچ اے سے 15 روز میں جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے طلب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب پیش ہو کر آگاہ کریں کہ کس طرع درختوں کو کاٹنے سے روکا جا سکتا ہے، کس طرح ملتان میں ماحولیاتی آلودگی روکی جا سکتی ہے۔

ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے عدالت میں جواب جمع کراتے ہوئے بتایا کہ ہم نے درختوں کو کاٹنے کا نہیں کہا تھا۔

درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ درخت کاٹنے سے ماحولیاتی آلودگی پیدا ہو رہی ہے، عدالت درخت کاٹنے پر پابندی عائد کرے۔

The post ملتان میں درختوں کی کٹائی پر ڈی ایچ اے سے جواب طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3FHOCSv

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...