پشاور میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا اے ایس آئی شہید

پشاور: ارمڑ میں فائرنگ سے ڈیوٹی پر جانے والا ٹریفک پولیس کا اے ایس آئی شہید ہوگیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے امڑ پایاں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا اے ایس آئی شہید ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شہید کی لاش کو تحویل میں لےکر کے ایم یو منتقل کردیا، جب کہ تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی۔

پولیس حکام نے  بتایا کہ شہید کی شناخت اے ایس آئی نعمان خان ولد غفور خان سکنہ امڑ پایاں کے نام سے ہوئی، جو گھر سے ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا، کہ تھانہ ارمڑ کی حدود سکندر آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

 

The post پشاور میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا اے ایس آئی شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mTiXVL

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...