پی آئی اے کا کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان

 کراچی: قومی فضائی کمپنی نے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے خوش خبری سنادی۔

12 ربیع الاول کے موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) نے اندرون ملک پروازوں پر کرایوں میں 12 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق آج جمعرات سے 12 ربیع الاول تک 6 روز کے لیے مسافروں کو یہ سہولت میسر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری، وزیراعظم پیٹرن ان چیف ہوں گے

ملک بھر میں 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے اس سال پورے ملک میں 12 ربیع الاول کو شایانِ شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں سرکاری طور پر خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

The post پی آئی اے کا کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DExfAi

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...