مواچھ گوٹھ کے مکینوں کا حب ریور روڈ پر احتجاج، کئی گھنٹے ٹریفک جام

کراچی: مواچھ گوٹھ کے مکینوں نے بجلی کی عدم فراہمی پر حب ریور روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے اسے بلاک کردیا، مظاہرے کے باعث حب اور کراچی کے درمیان ٹریفک کی روانی کئی گھنٹوں کے لیے مکمل طور پر معطل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، احتجاج کے باعث حب سے کراچی اور کراچی سے حب جانے والی سڑک پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مذاکرات کی کوشش کی لیکن مظاہرین نہ مانے اور کئی گھنٹے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔ بعد ازاں احتجاج پولیس حکام کی جانب سے یقین دہانی پر ختم کردیا گیا۔

مشتعل مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ ان کے علاقے میں کئی گھنٹے سے بجلی کی سپلائی منقطع ہے جس کے باعث وہ احتجاج کا راستہ اختیار کرنے  پر مجبور ہوئے ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث پانی کی فراہمی بھی معطل ہے۔

The post مواچھ گوٹھ کے مکینوں کا حب ریور روڈ پر احتجاج، کئی گھنٹے ٹریفک جام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Zoc3zW

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...