کراچی: گرین لائن بس سروس کے لیے مزید 40 بسوں کی دوسری کھیپ کل کراچی پہنچے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئوی اوشین نامی جہاز 14 اکتوبر کو 11 بج کر 40 منٹ کراچی پورٹ پہنچے گا۔ گزشتہ ماہ 40 بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں۔ وفاقی حکومت کے مطابق کراچی میں گرین لائن بس سروس کا آغاز آئندہ ماہ سے ہو جائے گا۔
پہلے مرحلے میں گرین لائن بس سرجانی سے نمائش تک چلائی جائے گی، بسیں مکمل ایئرکنڈیشنڈ ہوں گی جن میں 200 سے 250 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، بس میں خواتین اور معذور افراد کے لیے نشستیں مختص ہوں گی۔
The post گرین لائن منصوبے کی مزید 40 بسیں کل کراچی پہنچیں گی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3avjN5c
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box