نیب ٹیم سراج درانی کو 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود گرفتار کرنے میں ناکام

 کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم اسپیکر سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کو 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی۔

سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

نیب ٹیم نے سراج درانی کو گرفتار کرنے کے لیے کل ہی ان کے گھر پر چھاپا مارا لیکن نیب کی ٹیم تاحال سراج درانی کے گھر میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوسکی اور رہائشگاہ کے باہر مین گیٹ اور عقبی گیٹ پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد

سراج درانی کے گارڈز اور پی پی پی کارکنوں نے نیب کے افسران کو ان کے گھر میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ گیٹ کے باہر بھی سراج درانی کے کارکن موجود ہیں۔

The post نیب ٹیم سراج درانی کو 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود گرفتار کرنے میں ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ADB3Qf

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...