راولپنڈی: بارہ ربیع الاول کے احترام میں پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے صوبہ بھر کی پبلک ٹرانسپورٹ میں فلم اور گانے دکھانے پر پابندی عائد کردی۔
پابندی کا اطلاق 19 اکتوبر 12 ربیع الاول تک رہے گا، پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شان رحمت العالمینﷺ تقریبات کے احترام میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں میوزک اور فلم دکھانے پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں قرآن کریم کی تلاوت، حمد و نعت کا اہتمام کیا جائے گا، خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
The post پبلک ٹرانسپورٹ میں 12 ربیع الاول تک گانے بجانے اور فلم دکھانے پر پابندی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YLr8L3
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box