اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ اپوزیشن سینیٹ کے انتخابات کے لئے ایک ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن سینیٹ کے انتخابات کے لئے ایک ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے، 24 گھنٹوں بعد ان کا رونا دھونا شروع ہو جائے گا اور نئی کہانی ڈھنڈیں گے جس سے ٹی وی اسکرین آباد رہ سکے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی نابالغ سیاست روزانہ کی بنیادوں پر ترتیب پاتی ہے نہ کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی کوئی پالیسی۔
واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں ایک روز باقی ہے اور انتخابی مہم ختم ہوگئی ہے۔ قومی اور صوبائی ممبران اسمبلی بدھ کو سینیٹرز کا چناؤ کریں گے۔
The post اپوزیشن سینیٹ انتخابات کے لئے ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے, فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3uMiRCo
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box