سینیٹ الیکشن کیلیے مہم کا وقت ختم، انتخابی سرگرمیوں پر پابندی عائد

 کراچی: سینیٹ کی انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا، الیکشن کمیشن نے انتخابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 182 کے تحت پیر کی رات 12 بجے سینیٹ کی انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا، الیکشن کمیشن کے مطابق اب انتخابی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی اور اگر خلاف ورزی کی گئی تو اس کے مرتکب اُمیدواران کے خلاف الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 183 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ بدھ 3 مارچ کو صبح 9 سے شام 5 بجے تک سندھ اسمبلی میں ہوگی۔ ریٹرننگ افسر الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان ہونگے۔ پولنگ اسٹیشن میں اراکین پر موبائل فون اور دیگر الیکٹرونکس ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ یاد رہے کہ سینیٹ انتخابات میں سندھ سے مجموعی طور پر 17 امیدوار موجود ہیں جن میں پیپلز پارٹی کے 11، تحریک انصاف2، ایم کیو ایم 2، جی ڈی اے اور ٹی ایل پی کے 1،1 امیدوار شامل ہیں۔

The post سینیٹ الیکشن کیلیے مہم کا وقت ختم، انتخابی سرگرمیوں پر پابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3uIaIPb

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...