کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ بلوچستان معاشی حوالے سے کمزور صوبہ ہے تاہم خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان ہماری منزل ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ڈسٹرکٹ خاران کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گروک اسٹوریج ڈیم کا افتتاح کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں یکساں ترقی کا عمل شروع کیا ہے اور خاران کی ترقی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے۔
بعد ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نوشکی پہنچے جہاں انہوں نے بی اے پی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی سال کے دوران 18ہزار لوگوں کو روزگار دیا، بلوچستان معاشی حوالے سے کمزور صوبہ ہے تاہم خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان ہماری منز ل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کررہا ہوں تاکہ پیسہ ضائع نہ ہو جب کہ تعلیم ، صحت اور فراہمی آب پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔
The post خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان ہماری منزل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36Hb52m
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box