پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر برائے صنعت عبدالکریم نے کہا ہے کہ رشکئی اکنامک زون میں 200 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے جب کہ مہمند اکنامک زون میں 70 ہزار افراد کو ملازمتیں ملیں گی۔
خیبرپختونخوا کے مشیر برائے انڈسٹریز عبدالکریم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے اقدامات جاری ہیں، صوبے کے اکنامک زونز میں بھاری سرمایہ کاری اور بڑی تعداد میں روزگار ملنے کے وسیع تر امکانات ہیں۔
انہوں ںے صوبے کے مختلف صنعتی علاقوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رشکئی کے اکنامک زون میں 200 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جلوزئی اکنامک زون میں دو ہزار افراد کو ملازمتیں ملیں گی جب کہ چترال میں پہلے انڈسٹریل زون کی تعمیر پر کام شروع ہوچکا۔
مشیر برائے صنعت نے کہا کہ تمام ماربل انڈسٹریز کو مہمند اکنامک زون میں منتقل کریں گے، مہمند اکنامک زون میں 7 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے جب کہ 70 ہزار افراد کو اس اکنامک زون میں ملازمتیں ملیں گی۔
مشیر برائے انڈسٹریز عبدالکریم نے مزید کہا کہ صوبے میں 113 ارب روپے کی سرمایہ ہوئی ہے جس میں 12 ارب روپے کی سرمایہ کاری اسمال انڈسٹریل زون میں ہوئی، پشاور جیل میں قیدیوں کو لیدر اور مردان جیل میں قیدیوں کو ماربل ہینڈی کرافٹ کا فن سکھایا جائے گا تاکہ وہ باہر نکل کر بے روزگار نہ ہوں اور انہیں مالی طور پر اپنے پیروں پر کھڑا رہنے میں معاونت مل سکے۔
The post مہمند اکنامک زون میں 70 ہزار افراد کو ملازمتیں ملیں گی، خیبر پختون خوا حکومت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3tuOTSS
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box