کراچی: شہر میں قائم کیے جانے والے کووڈ 19 ویکسی نیشن کے مراکز کی سیکیورٹی کے لیے 200 پولیس افسران و اہل کاروں کو تعینات کر دیا گیا جو 24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔
اس حوالے سے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے بتایا کہ تعینات کیے گئے عملے کو سیکیورٹی کی مکمل بریفنگ دی گئی ہے تاکہ وہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال کو اچھے اور بہتر انداز میں کنٹرول کرسکیں جبکہ ویکسی نیشن مراکز کو 24 گھنٹے سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
انھوں نے بتایا کہ ایسٹ زون میں مجموعی طور پر 76 ، ویسٹ زون میں 63 اور ساؤتھ زون میں 61 پولیس افسران و اہل کاروں کو ان مراکز پر تعینات کیا گیا جبکہ اسپتالوں سمیت جن مقامات پر کووڈ 19 ویکسی نیشن کو اسٹور کیا گیا ہے سیکیورٹی کے حوالے سے ان مقامات پر بھی پولیس افسران و اہلکاروں کی تعیناتی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
پولیس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ویسٹ زون کے 2 ڈسٹرکٹ میں مجموعی طور پر 52 پولیس افسران و اہل کاروں کو تعینات کیا گیا ہے جس میں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 33 اور ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 19 پولیس افسران و اہل کاروں کو تعینات کیا گیا، اسی طرح سے ایسٹ زون کے 3 ڈسٹرکس میں مجموعی طور پر 76 پولیس افسران و اہل کاروں کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں ہیں۔
ڈسٹرکٹ کورنگی میں 21 ، ڈسٹرکٹ ملیر میں 24 اور ڈسٹرکٹ ایسٹ میں سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے 31 پولیس افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ ساؤتھ زون کے 2 ڈسٹرکٹ میں مجموعی طور پر 43 پولیس افسران و اہلکاروں کو ویکسی نیشن کے مراکز کی سیکیورٹی پر مامور کیا گیا ہے جس میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں 18 جبکہ ڈسٹرکٹ سٹی میں 25 افسران و اہلکاروں شامل ہیں ان خواتین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
کورونا ویکسی نیشن کا پہلا مرحلہ، 979 ورکرز کو ویکسین لگادی گئی
دریں اثنا کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا ویکسی نیشن کے پہلے مرحلے میں 979 ورکرز کو ویکسین لگادی گئی۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی کے خالق دینا ہال میں 108 اور جناح اسپتال میں 34 ورکرز کو ویکیسن لگائی گئی، ضلع شرقی کے ڈاؤ اسپتال میں 102، ضلع غربی کے قطر اسپتال میں 75، ضلع وسطی کے سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال میں 36، لیاقت آباد اسپتال میں 113، نیو کراچی اسپتال میں 14، سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی میں 37 اور ضلع ملیر میں 145 ورکرز کو ویکسین لگائی گئی جبکہ حیدرآباد میں 129 اور شہید بے نظیر آباد میں 186 ورکرز کو پہلی ویکسین لگانے کا مرحلہ مکمل کیا گیا۔
The post کورونا ویکسی نیشن مراکز کی سیکیورٹی پر 200 پولیس افسران و اہل کار تعینات appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cHFIse
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box