یوم یکجہتی کشمیر: ظلم سہتے بہادر کشمیریوں کو ہمارا سلام!

 اسلام آباد: کشمیر میں بھارتی بدترین مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کیلیے پاکستانی قوم آج ’’ یوم یکجہتی کشمیر ‘‘ بھرپور انداز میں منا رہی ہے۔

پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کے اعادے اور کشمیر میں بھارتی بدترین مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کیلیے پاکستانی قوم آج جمعہ کو ’’ یوم یکجہتی کشمیر ‘‘ بھرپور انداز میں منا رہی ہے۔

اس موقع پاکستان بھر میں عام سرکاری تعطیل ہوگی، بنک بند رہیں گے، وزیراعظم عمران خان کوٹلی آزاد کشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر کے جلسہ عام سے خطاب کریں گے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اسلام آباد میں یکجہتی واک کی قیادت کریں گے۔

آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں واک کی قیادت وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان یا صدر سردار مسعود خان کریں گے، وزرائے اعلیٰ ودیگر اعلیٰ شخصیات گلگت بلتستان، صوبائی دارالحکومتوں لاہور، کراچی پشاور اور کوئٹہ میں بھی یکجہتی واک کی قیادت کریں گے۔

صبح 10 بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی، ٹریفک ایک منٹ کیلئے رک جائیگی، سائرن بجائے جائیں گے، کوہالہ پل پر منتخب نمائندے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائیں گے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں پاکستانی مشنز میں بھی اس دن کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، شہر، شہر نگر، نگر ریلیاں نکالی جائیں گی، سیمینار ہوں گے۔

The post یوم یکجہتی کشمیر: ظلم سہتے بہادر کشمیریوں کو ہمارا سلام! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YJI2qb

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...