کشمیر اور خطے کے عوام امن کے حق دار ہیں، آرمی چیف

 لاہور: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر اور خطے کے عوام امن کے حق دار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا اور لاہور گیریژن میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے پیشہ ورانہ امور، ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال پر بات کی۔

آرمی چیف نے پاکستان کے اندر اور خطے میں امن کے وژن بارے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے  افسران کو مشرقی سرحدوں کی صورت حال اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کشمیر کے عوام کی خواھشات کے مطابق کشمیر کے منصفانہ حل کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور خطے کے عوام امن کے حقدار ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ وار کے جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے تیار اور چوکس ہیں۔ قبل ازیں لاہور پہنچنے پر کورکمانڈر لیفٹننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

The post کشمیر اور خطے کے عوام امن کے حق دار ہیں، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36Hd5ax

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...