کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن، دکانیں مکانات خالی کرنے کیلئے مساجد سے اعلانات

کراچی کو تجاوزات سے صاف کرنے کا مشن شروع کردیا گیا جس کے لیے ضلع وسطی میں مساجد سے اعلانات کیے گئے ہیں۔

سندھ حکومت نے کراچی میں برساتی نالوں کےخلاف انسداد تجاوزات آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ آج سے ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کے مطابق برساتی نالوں کے اطراف تجاوزات کو گرایا جائے گا، پہلے مرحلے میں نالوں پر قائم تجارتی مقاصد کے لئے بنائی گئی عمارتوں کے ساتھ ساتھ غیر قانونی دکانوں کے شیڈز کو ہٹایا جائے گا۔ پھر نالہ اسٹاپ نیو کراچی، کیفے پیالہ اور ضیاالدین اسپتال کے اطراف نالوں پر کل سے تجاوزات صاف کی جائیں گی۔

ڈپٹی کمشنر وسطی ایم بی دھاریجو کے مطابق دوسرے مرحلے میں غیر قانونی مکانات کو خالی کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی افراد کو بے گھر نہیں کرینگے، رہائشیوں کو متبادل جگہ فراہم کرنے کے بعد آپریشن کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائیگا۔

The post کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن، دکانیں مکانات خالی کرنے کیلئے مساجد سے اعلانات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gRXEPg

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...