اسلام آباد: سپریم کورٹ میں شوگر کمیشن کی رپورٹ کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر۔
شوگر کمیشن کی رپورٹ کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے، چیف جسٹس نے وفاقی حکومت کی اپیل پر 3 رکنی بینچ تشکیل دیا جس میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں جب کہ بینچ 2 ستمبر کو سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے شوگر کمیشن کی رپورٹ کو کالعدم قرار دیا تھا جس پر وفاقی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
The post شوگر کمیشن رپورٹ؛ وفاقی حکومت کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QGbFVk
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box