شہباز شریف کی کراچی آمد، بلاول سے ملاقات متوقع

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف  دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ شہباز شریف ایربلیو کی پرواز سے کراچی پہنچے ان  کے ہمراہ احسن اقبال اور مریم اورنگزیب بھی ہیں۔

ذرائع کے مطابق  پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماؤں کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات متوقع ہے جس میں شہباز شریف اور پیپلزپارٹی قیادت سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرے گی۔

بلاول ہاؤس کراچی میں کافی عرصے بعد (ن) لیگ کی اعلیٰ قیادت کی سربراہی میں وفد ملاقات کے لئے آرہاہے۔ اپنے دورے کے دوران شہبازشریف آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے جس میں ملکی سیاسی صورتحال، نوازشریف کی صحت اور ان کی وطن واپسی پر تبادلہ خیال ہوگا، (ن) لیگ پیپلزپارٹی قیادت کےدرمیان ملاقات میں دونوں جماعتوں کے دیگر رہنما بھی شریک ہوں گے اس کے علاوہ اے پی سی کےانعقاد ،حکومت مخالف لائحہ عمل سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوگی۔

شہبازشریف کراچی میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، گلشن اقبال میں اپارٹمنٹ کی دیوار گرنے سے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کریں گے، منظور کالونی میں عمائدین اور پارٹی کارکنان سےملاقات کریں گے، (ن) لیگ کے رہنماؤں کے مطابق شہباز شریف نے 2018 کے عام انتخابات میں بلدیہ ٹاؤن سے بھی حصہ لیا تھا، اس لئے وہ بلدیہ ٹاؤن  اور ضلع غربی کا بھی دورہ کریں گے جب کہ وہ  لیگی رہنماؤں کےساتھ مشاورتی اجلاس کریں گے۔

اپنے دو روزہ دورے کے دوران شہبازشریف ایدھی فاؤنڈیشن کے رہنما فیصل ایدھی سے بھی ملاقات کریں گے، جب کہ پارٹی رہنماؤں کے مطابق وہ ایک روز کراچی میں قیام کے بعد جمعرات کو واپس لاہور روانہ ہوں گے۔

The post شہباز شریف کی کراچی آمد، بلاول سے ملاقات متوقع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YYUy5I

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...