حکومتِ سندھ کراچی کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں، شبلی فراز

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ سندھ کی حکومت کراچی کے مسائل کو سنجیدہ نہیں لے رہی یا سنجیدگی سے حل کر نہیں پا رہی تاہم وزیراعظم عمران خان اس معاملے پر دو ٹوک مؤقف رکھتے ہیں اور شہر قائد کے مسائل کے حل کے لیے مربوط اقدامات اُٹھانا چاہتے ہیں۔

کابینہ اجلاس سے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شبلی فراز نے بتایا کہ آج  اجلاس کا ایجنڈا شروع ہونے سے قبل ہی کراچی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔  کراچی کے مکینوں کیساتھ ہماری ہمدردیاں ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: وزیر اعظم کی ’’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان‘‘ کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے طور پر جو بھی کراچی کے لئے کرسکے کریں گے۔ وزیراعظم اور ہماری حکومت نے دیکھا کہ کراچی کے مسائل جوں کے تُوں ہیں۔  پانی ،سیوریج اور سالڈ ویسٹ مینجمینٹ کا مسئلہ ہے۔ ہم سندھ حکومت کے مینڈیٹ کو مانتے ہیں۔  سندھ حکومت کے تعاون کے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

The post حکومتِ سندھ کراچی کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bf269m

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...