پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ رواں سال اپریل میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اس ملک میں جو ادارے بہت نیچے چلے گئے تھے اب وہ اوپر آرہے ہیں، گزشتہ روز گیلپ سروے میں سب سے بہتر کارکردگی وزیراعلیٰ محمود خان کی ہے، حکومت پر بی آر ٹی منصوبے سے متعلق خوب تنقید کی گئی تاہم یہ منصوبہ اپریل میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آج سے 20 سال پہلے عمران خان نے طالبان سے مذاکرات کرکے مسئلے کا حل نکالنے کو کہا تھا لیکن اس وقت کی حکومت نے عمران خان کو طالبان خان کہہ کر تنقید کی، تمام ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے بعد امریکہ نے اپنی خیریت اسی میں جانی کہ جو بچ گیا اسے لیکر واپسی کریں، امریکہ پاکستانی ضمانت کے بغیر افغانستان سے باہر نہیں جاسکتا۔
The post بی آر ٹی منصوبہ اپریل میں عوام کیلیے کھول دیا جائے گا، شوکت یوسفزئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TaeqR4
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box