پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی کمی، نوٹی فکیشن جاری

 اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی واضح کمی کردی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے مارچ کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی 12 روپے 71 پیسے فی کلو کی واضح کمی کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق فروری میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام گھریلو سیلنڈر کی قیمت ایک ہزار 1680 روپے تھی جو اب 150 روپے کی کمی کے بعد ایک ہزار 530 روپے کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آئندہ ایک ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت 5 روپے کمی کے بعد فی لیٹر 116 روپے 60 پیسے سے کم ہوکر 111 روپے 60 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے فی لیٹر کمی کے ساتھ 127 روپے 26 پیسے سے کم ہوکر 122 روپے 26 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے کمی کے ساتھ 99 روپے 45 پیسے سے کم ہو کر 92 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 7 روپے کم کرکے 84 روپے 51 پیسے سے کم کرکے 77 روپے 51 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

The post پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی کمی، نوٹی فکیشن جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ckm175

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...