اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر مزید فیصلے متوقع ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جب کہ اجلاس میں عسکری اور سول اداروں کے اعلیٰ حکام سمیت مشیر خزانہ، وزیر منصوبہ بندی، وفاقی وزراء، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، معاونین خصوصی اطلاعات چئیرمین این ڈی ایم اے بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کورونا سمیت ملکی معیشت کا جائزہ لیا گیا جب کہ معاون خصوصی ظفر مرزا نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔ اجلاس میں حکومتی ریلیف پیکج پر بھی مشاورت ہوئی اور جزوی لاک ڈاؤن کے بعد ملک میں معاشی استحکام کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
The post وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WKXxi8
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box